اردو اساتذہ کے مسائل اور 7 اہم مطالبات۔ دھولیہ کے اردو اساتذہ کے وفد کی خاصدار ڈاکٹر شوبھا بچھاؤ صاحبہ سے اہم ملاقات
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 14, 2026
0
share
دھولیہ۔ مورخہ 12 ستمبر 2026 بروز سنیچر مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا، دھولیہ کی جانب سے دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا حلقہ کی رکن پارلیمان محترمہ شوبھا تائی بچھاؤ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔
تنظیم کے صدر و عہدیداران نے اپنے میمورنڈم میں اقلیتی تعلیم اور اردو میڈیم اسکولوں سے متعلق 7 اہم مطالبات رکھے۔ اہم مطالبات اس طرح ہیں: - مہاراشٹر کے تمام مہانگر پالیکا و نگر پالیکا کے اردو میڈیم اسکولوں میں خالی اسامیوں کو پوتر پورٹل پر فوری شائع کرکے بھرتی کا عمل شروع کیا جائے۔ - - اقلیتی اسکولوں کے اساتذہ کو الیکشن کے BLO جیسے غیر تعلیمی کاموں سے مستثنیٰ رکھا جائے تاکہ وہ طلباء کی تعلیم پر توجہ دے سکیں۔ - اقلیتی طلباء کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کو مکمل طور پر بحال اور نافذ کیا جائے۔ - دھولیہ شہر میں اقلیتی طلباء و طالبات کے لیے سرکاری ہاسٹل تعمیر کیا جائے۔ - شہر کے مختلف علاقوں میں اوپن اسپیس جگہوں پر 4 جدید لائبریریاں قائم کی جائیں۔ - اقلیتی طلباء کے لیے یومیہ حاضری وظیفہ اسکیم شروع کی جائے۔ - اقلیتی اسکولوں کے کھیل کے میدانوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرکے کھیل کا سامان فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر تنظیم کے عہدیداران نے کہا کہ اردو میڈیم اور اقلیتی طلباء مسلسل نظرانداز ہو رہے ہیں۔ اگر ان مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو آئندہ احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
محترمہ کی جانب سے میمورنڈم کو وصول کرکے مثبت کاروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔