ناگپور، اشتیاق کامل ’’بہترین استاد‘‘ کے اعزاز سے سرفراز
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 14, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) قادریہ ہائی اسکول حسن باغ، ناگپور کے صدر مدرس، معروف شاعر و ادیب اشتیاق کامل کو تعلیمی، ادبی و سماجی خدمات، طلبہ کی رہنمائی اور انتظامی امور میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں ’’اتکرشٹ شکشک سمان سوہلا 2026‘‘ کے تحت ’’گن گورَو پرسکار‘‘ اور ’’بہترین استاد‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
تیرہ 13ستمبر 2026 کو بھنڈارہ میں منعقدہ تقریب میں ٹیچرس حلقہ انتخاب کے رکن اسمبلی سدھاکر اڑبالے، ناگپور گریجویٹ حلقۂ انتخاب کے رکن اسمبلی ابھیجیت ونچاری سمیت دیگر معززین نے انہیں یادگاری ٹرافی اور تعریفی سند پیش کی۔ یہ تقریب ودربھ مادھیمک شکشک سنگھ، گووندراو بنجاری فاؤنڈیشن ناگپور اور گووند مینا فاؤنڈیشن چندرپور کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔
اشتیاق کامل کی اس کامیابی پر اساتذہ، طلبہ، اسکول انتظامیہ، اہلِ خانہ، احباب اور حلقۂ ادب نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔