بھیونڈی کے سابق کارپوریٹر حنیف قریشی کا مدینہ منورہ میں انتقال
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 06, 2026
0
share
بھیونڈی:
ایم ابوبکر مدیر ڈیلی حالات نیوز بھیونڈی
شہر کی معروف سیاسی، سماجی شخصیت اور قریشی برادری کے فعال نمائندے سابق کارپوریٹر حنیف قریشی کا مدینہ منورہ میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم زیارت کے سلسلے میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ مدینہ منورہ میں مقیم تھے، جہاں طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے ان کی اوپن ہارٹ سرجری کی، تاہم سرجری کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اطلاع ملنے پر ان کا بیٹا، جو امریکہ میں مقیم ہے، بھی مدینہ منورہ پہنچ گیا تھا۔ مرحوم کی تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئی۔ حنیف قریشی نے 2007 کے کارپوریشن انتخابات میں وارڈ نمبر 25 سے انتخاب لڑا تھا اور کئی برس تک کارپوریٹر کی حیثیت سے شہری مسائل کے حل کے لیے سرگرم رہے۔ عارضی سلاٹر ہاؤسز کے تحفظ کے لیے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کرکے قانونی جدوجہد کرنا بھی ان کی نمایاں خدمات میں شمار ہوتا ہے۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ ان کے انتقال پر شہر کے سیاسی، سماجی و مذہبی حلقوں اور قریشی برادری کے عمائدین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔