مجلس ابناء قدیم نے اپنے اساتذہ کرام کو نیک خواہشات پیش کیا۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 06, 2026
0
share
مالیگاؤں: 5 ستمبر کو ٹیچرس ڈے کے موقع پر عصری تعلیم گاہوں میں بڑے اہتمام کے ساتھ الگ الگ طریقے سے منایا جاتا ہے اور اپنے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا جاۓ گا۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوۓ مجلس ابناء قدیم بھی شرعی حدود کےپیش نظر اپنے چند اساتذہ کرام جن میں حافظ خلیل احمد جمالی۔مولانا انیس احمد جمالی۔مولانا امتیاز احمد صدیقی۔مولانا سلیم احمد صاحبان کو ضیافت پر مدعو کرکے ایک دوستانہ ماحول میں سبھی اراکین نے یہ اعتراف کیا کہ ہم جن مقام پر فاٸز ہیں وہ آپ جیسے اساتذہ کرام کی توجہ کا نتیجہ ہے کہ ہم مساجد مکاتب کی خدمت پر فاٸز ہیں مجلس کے اراکین نے اپنے اساتذہ کرام کی خدمت میں ہدایا پیش کرکے دعاٸیہ کلمات پیش کیا ۔ اس بابرکت تقریب کی صدارت مولانا ابو اسامہ یوسفی صاحب نے فرماٸی ۔مولانا سفیان احمد جمالی نے اساتذہ کرام کو تہنیتی ودعاٸیہ کلمات پیش کیا اور بتایا کہ استاذ یہ صرف ایک لفظ نہیں یہ ایک احسا س ہے ۔ یہ ایک ذمے داری ہے ۔یہ ایک سایہ ہے۔یہ وہ چراغ ہے جو خود جلتا ہے تاکہ دوسروں کی زندگی روشن ہوسکے ۔استاذ ہماری شخصیت کو جنم دیتا ہے اور آپ ہی اساتذہ کرام کی دعاٶں کا ثمرہ ہے کہ مجلس کے پلیٹ فارم سے ہر شعبے میں اپنا داٸرہ وسیع کۓ ہوۓ ہے۔
الحَمْدُ ِلله مجلس ابناء قدیم کی نگرانی میں چلنے والے مکاتب میں 22 اگست کو 330 طلباء وطالبات نے ششماہی امتحان میں حصہ لیا اس طرح کٸ کاموں میں مجلس اپنا کام خاموشی سے کررہی ہے جس اجر یقیناً ہمارے ساتھ ساتھ ہمارے اساتذہ کرام کو بھی ملے گا ان شاء اللہ
مولانا شفیق الرحمن جمالی نے استاذ پر خوبصورت نظم پیش کرکے سماں باندھ دیا اخیر میں استاذ محترم مولانا انیس احمد جمالی صاحب نے مجلس کے اراکین کو دعاٸیہ کلمات سے نوازا مولانا ابو اسامہ یوسفی صاحب کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا رسم شکریہ مولانا سفیان احمد نے پیش کیا ضیافت کا نظم ۔حافظ سفیان احمد جمالی۔مولانا رفیق احمد جمالی۔حافظ شہزاد اعظمی جمالی صاحبان کی جانب سے تھا مذکورہ تقریب ہوٹل فوڈ قصبہ میں منعقد ہوٸی۔