دھولیہ میں "اردو صحافتی ورکشاپ" کا انعقاد؛ ڈیجیٹل میڈیا اور جدید صحافت کے امکانات پر غور و خوض ہوگا۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 06, 2026
0
share
دھولیہ: مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی اور محکمہ اقلیتی ترقیات، منترالیہ ممبئی کے مشترکہ زیرِ اہتمام دھولیہ شہر میں ایک روزہ اردو صحافتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس ورکشاپ کا بنیادی عنوان "جدید صحافت، ڈیجیٹل میڈیا اور اردو کے روشن امکانات" طے کیا گیا ہے۔ اس باوقار ورکشاپ میں حکومتِ مہاراشٹر کی نائب وزیرِ اعلیٰ محترمہ سنیتا اجیت پوار اور ریاستی وزیر محترمہ مادھوری مسال بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گی۔ پروگرام میں اردو صحافت کے مایہ ناز ماہرین اور خصوصی مقررین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، جن میں شکیل رشید (ایڈیٹر ممبئی اردو نیوز)، نورالہدیٰ خیال انصاری (ایڈیٹر خیراندیش)، دانش ریاض (مینجنگ ڈائریکٹر معیشت انڈیا)، خان محمد عاصم (ڈپٹی اسسٹنٹ ایڈیٹر روزنامہ انقلاب)، ڈاکٹر تنویر احمد (پروفیسر، جرنلزم ڈپارٹمنٹ)،شیخ محمد اظہر ایشیا ایکسپریس ٹی وی) مشتاق کریمی (سینئر صحافی ) ، تواب انصاری (ایڈیٹر خیر اندیش جن سنگرام ) ڈاکٹر عبد الوہاب شیخ ( سابق میڈیا ایڈوائزر، امریکی قونصلیٹ جنرل ممبئی ) شیخ اسماعیل ( نامہ نگار، انقلاب ) شامل ہیں۔ مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے کارگزار صدر سید حسین اختر، سیکریٹری محکمہ اقلیتی ترقیات مادھوری کھوڑے چاورے (IAS)، اور سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہاشمی سید شعیب نے اردو صحافت سے وابستہ افراد اور قارئین سے اس ورکشاپ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
اس ضمن میں ثناء نیوز کو ملی موصولہ تفصیلات کے مطابق، یہ اہم پروگرام بروز منگل، 8 ستمبر 2026ء کو صبح 10:00 بجے سے شام 4:30 بجے تک باغبان جماعت خانہ (وڈجئی روڈ، اقصی نگر، دھولیہ) میں منعقد ہوگا۔