ادارہ نثری ادب مالیگاوں کی 240 ویں ماہانہ ادبی نشست، ادیب الاطفال ڈاکٹر اقبال برکی صاحب کا اعزاز و استقبال
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 30, 2026
0
share
ادارہ نثری ادب مالیگاؤں کی ماہانہ ادبی نشست نمبر (240) بتاریخ 31 اکتوبر 2026ء بروز سنیچر کی شب ٹھیک دس بجے ایچ بلڈنگ مرکزی ہال اے ٹی ٹی کیمپس میں منعقد ہوگی.. صدارت کے فرائض معروف ڈرامہ نگار و آرٹسٹ محترم آصف سبحانی صاحب انجام دیں گے- ڈاکٹر اقبال برکی صاحب کا بطور ادیب الاطفال ریاستی سطح پر انتخاب و نمائندگی پر آپ کا خصوصی اعزاز و استقبال اور خدمات کا اعتراف کیا جائے گا- نشست میں محمد رضا سر، جاوید انصاری سر، سعید پرویز، ہارون اختر و ڈاکٹر احمد ایوبی صاحبان بطور مہمان خصوصی مدعو ہیں - قلم کاران میں ڈاکٹر اقبال برکی (ادیب الاطفال) ڈاکٹر مختار انصاری (افسانہ نگار) رشید آرٹسٹ و عامر ملک صاحبان اپنی تخلیقات پیش کریں گے- تخلیقات پر تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر انجام دیں گے.. اردو زبان و ادب سے محبت رکھنے والے اساتذہ ،زیر تربیت معلمین، و طلباء سے شرکت کی گزارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے..