ملکاپور ، جویریہ نور رضوان کو لونار کوئز سیرت النبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) میں اوّل انعام، عمرہ کی سعادت کا اعزاز
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 26, 2026
0
share
کھام گاؤں ( واثق نوید) ملکاپور شہر کی ہونہار طالبہ جویریہ نور محمد رضوان نے لونار کے ضلعی کوئز سیرت النبی ﷺ کے دوسرے مرحلے میں اوّل مقام حاصل کرکے عمرہ کے انعام سے سرفراز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کی اس نمایاں کامیابی سے نور فیملی سمیت شہر کے تعلیمی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔گیارہویں جماعت کی طالبہ جویریہ، علی علانہ اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، ملکاپور میں زیرِ تعلیم ہیں۔ وہ معروف تعلیمی و سماجی شخصیت الحاج محمد عثمان نور (ماسٹر) کی پوتی اور سابق پرنسپل الحاج محمد ابراہیم نور کی نواسی ہیں۔ جویریہ کے والد محمد رضوان محمد عثمان (ٹیچر)، چچا محمد زبیر محمد عثمان (ٹیچر) اور ماموؤں انجینئر محمد سہیل محمد ابراہیم، ڈاکٹر محمد مزمل محمد ابراہیم اور ڈاکٹر محمد عادل محمد ابراہیم نے اس کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اہلِ خانہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جویریہ کو عمرہ کی سعادت نصیب فرمائے اور ان کی عبادات قبول فرماتے ہوئے مزید کامیابیوں سے نوازے۔ انہوں نے اساتذۂ کرام، اسکول انتظامیہ اور کوئز کے منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ جویریہ کی یہ کامیابی شہرِ ملکاپور کے لیے باعثِ فخر اور دیگر طلبہ و طالبات کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ x