کھام گاؤں (واثق نوید) امراوتی ڈویژن ٹیچر حلقۂ انتخاب کے انتخابات میں اساتذہ ووٹروں نے جوش و خروش کے ساتھ اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔
جمعہ کی دوپہر 4 بجے تک موصول ہونے والے تخمینی اعداد و شمار کے مطابق ڈویژن میں مجموعی طور پر 91.08 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق واشم ضلع میں سب سے زیادہ 92.87 فیصد ووٹنگ ہوئی،
جبکہ یوتمل ضلع میں 92.17 فیصد، اکولہ میں 92.12 فیصد، بلڈھانہ میں 90.75 فیصد اور امراوتی ضلع میں 89.36 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔
انتخابی عمل کے دوران مختلف پولنگ مراکز پر اساتذہ ووٹروں کی سرگرم شرکت دیکھی گئی۔ خواتین اور مرد اساتذہ نے بڑی تعداد میں پولنگ مراکز پہنچ کر اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ اعداد و شمار دوپہر 4 بجے تک کے تخمینی اعداد و شمار ہیں۔ حتمی ووٹنگ فیصد کے اعداد و شمار دیر رات تک موصول ہونے کی توقع ظاہر کی گئی تھی، اس لیے حتمی شرح میں تبدیلی ممکن ہے۔



