ایوت محل, اردو اساتذہ کا اجلاس، قوم و ملت کے مسائل، حقوق کے تحفظ اور اتحاد پر تبادلۂ خیال
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 22, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) امبر لان، ایوت محل میں منگل، 20 اکتوبر 2026ء کو بعد نمازِ مغرب اردو اساتذہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر وجاہت مرزا نے کی۔ اجلاس میں مختلف سیاسی، سماجی اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے قوم و ملت کے مسائل، اردو اساتذہ کے حقوق اور موجودہ حالات پر تبادلۂ خیال کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وجاہت مرزا نے قوم و ملت کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے اتحاد و اتفاق کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناانصافیوں کے خلاف اجتماعی طور پر آواز بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے امراوتی ڈویژن ٹیچر حلقۂ انتخاب سے کانگریس امیدوار محترمہ ادیتی پوہرے کو ترجیحی ووٹ دے کر کامیاب بنانے کی پُرزور اپیل بھی کی۔اجلاس میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی بالاصاحب مانگو، ببلو دیشمکھ، ایڈووکیٹ جے سنگھ چوہان، روزنامہ دیش انتی کے ایڈیٹر گوندے صاحب، علاقائی صدر حیات خان، جاوید انصاری، صادق سر، فرقان سر، اشتیاق بھائی اور نصرت اللہ خان سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں عنایت اللہ خان نے تمہیدی کلمات پیش کیے، جب کہ نظامت کے فرائض محسن خان نے انجام دیے۔ آخر میں سلمان خان نے تمام مہمانوں اور شرکائے اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی کامیابی میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے صدر محمد رفیق، معتمد مقصود خان، خزانچی عبدالرازق، شہزاد سر، قیوم سر، ذاکر سر، اعجاز سر، محمد عظیم مظفر سر، عرفان سر اور ملک صاحب سمیت دیگر احباب نے اہم کردار ادا کیا۔
اجلاس اردو اساتذہ کے درمیان اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے، حقوق کے تحفظ اور قوم و ملت کے مسائل پر مشترکہ لائحۂ عمل اختیار کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔