کھام گاؤں (واثق نوید) ضلع پریشد اردو مدرسہ وسطانیہ، نیر پنگلائی میں شیشکشک گرام سبھا و پالک سبھا (تعلیمی اجلاسِ سرپرستاں) کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔
اجلاس کی صدارت سابق بلاک تعلیمی افسر اکولا ڈاکٹر ناصرالدین انصار نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی مفتی سید نورالدین نے تعلیمِ دین و دنیا کی اہمیت اور بچوں کی اخلاقی و تعلیمی تربیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر مدرس شیخ رستم نے اسکول کے صدر مدرس اور اساتذہ کی تعلیمی خدمات و کاوشوں کو سراہا۔ صدر مدرس محمد عظیم شیخ نے تمہیدی کلمات پیش کیے۔
نظامت جاوید اقبال جوہر سر نے کی، جبکہ محمد وسیم سر نے اظہارِ تشکر ادا کیا۔
اجلاس میں اسکول انتظامی کمیٹی کی صدر روبینہ پروین اقبال خان، تمام اساتذہ اور کثیر تعداد میں سرپرستوں نے شرکت کی۔
اس دوران دعوت نامے میں شامل دس اہم تعلیمی موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔



