انقلاب سعودی پر حوثیوں کے حملے کے سبب کئی ایئرلائنز نے ۱۷؍اکتوبر تک اپنی خدمات روک دیں۔ عمرہ سے فارغ کئی معتمرین سعودی عرب میں پھنسے ہیںمگر ہندوستان سے جانے والے بھی تذبذب میں ہیں۔عمرہ زائرین کا اگلا گروپ بھیجنے کا فیصلہ ۱۷؍ اکتوبر کے بعد ہو گا۔
سعودی عرب کے متعدد شہروں پر حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد کئی ایئر لائن کمپنیوں نے اپنی اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں جس کے سبب عمرہ زائرین اور ٹور آپریٹرس دونوں کیلئے کے لئے بڑا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ غیریقینی حالات کے سبب کئی ایئرلائنز نے ۱۷؍ اکتوبر تک سعودی عرب جانے والی اپنی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ دوسری جانب جن معتمرین کے عمرہ کا دورانیہ ۱۱؍ اکتوبر کو پورا ہوگیا تھا وہ ان ہی حالات کے سبب واپس نہیں لوٹ سکے ہیں۔ یہی حالات ۱۲؍ ۱۳؍۱۴؍ اور ۱۵؍ اکتوبر کو لوٹنے والوں کے تعلق سے بھی ہیں۔مذکورہ بالا تاریخوں میں پروازیں نہ ہونے کے سبب عمرہ کرچکے زائرین مجبوراً سعودی عرب میں ہی رُکے ہوئے ہیں۔ ۱۱؍اکتوبر تو کئی عازمین سہار ایئرپورٹ پہنچ گئے تھے، وہاں آکاساایئرلائن کے عملہ کی جانب سے عین وقت پر ان کو بتایا گیاکہ پرواز ردکردی گئی ہے، اس لئے ان کو واپس جانا پڑا ۔ پروازمنسوخ مگر ایئرلائن نے رقم نہیں لوٹائی الحطیم ٹور اینڈ ٹراویلس کے سربراہ مولانا محمد عارف قاسمی نےبتایاکہ '' حالات کے پیش نظر انہوں نے اپنے ۷؍معتمرین کو اضافی رقم دے کرکسی طرح واپس بلوالیا ہے۔ کن ایئرلائنز نے پروازیں رد کی ہیں، کون سی شروع ہیں متعدد ٹور آپریٹرس نےاپنی پریشانی بتاتے ہوئے کہاکہ ''اکاسا اورانڈیگو ایئرلائن نے ۱۷؍اکتوبر تک اور ایئرانڈیا ایکسپریس نے بھی اسی تاریخ کے آس پاس تک اپنی پروازیں رَد کردی ہیں۔ سلام ائیرلائن کی پروازوں کے ذریعے کچھ عازمین کو براہ مسقط وایا فلائٹ کے ذریعے آہستہ آہستہ لانے کوشش کی جارہی ہے۔ اس درمیان سعودی ایئر لائن کی پروازیں معمول کے مطابق جاری بتائی گئی ہیں۔ سعودی ایئرلائن کے سینئرذمہ دار کے مطابق ''مذکورہ حالات کے سبب مطالبہ کئے جانے پر ممبئی اور کالی کٹ سے ایئرلائن کی خصوصی پروازیں روانہ کی گئی ہیں۔