امراوتی میں ہر دو ماہ بعد اساتذہ شکایات ازالہ اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ مہا راشٹر راجیہ اردو اردو شکشک سنگھٹنا اور آل انڈیا اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے پرائمری ایجوکیشن آفیسر کو محضر پیش
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 15, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا اور آل انڈیا اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن نے ضلع پریشد امراوتی اور تمام پنچایت سمیتیوں کی سطح پر ہر دو ماہ بعد اساتذہ کے شکایات ازالہ اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع پریشد کے پرائمری ایجوکیشن آفیسر سدھیشور کالوسے کو محضر پیش کیا گیا۔
محضر میں اساتذہ کے زیرِ التوا ملازمتی معاملات، تنخواہ کے تعین، اعلیٰ تنخواہی اسکیل، سلیکشن اسکیل، خالی اسامیوں کی تکمیل، اردو میڈیم اسکولوں کے مسائل اور اساتذہ پر بڑھتے ہوئے انتظامی و آن لائن کاموں کے بوجھ کی جانب توجہ مبذول کرائی گئی۔ تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ ان مسائل کے حل کے لیے باقاعدہ اجلاس منعقد کرکے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ضلع صدر جاوید اقبال جوہر اور آل انڈیا اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ضلع صدر وسیم فرحت موجود تھے۔ پرائمری ایجوکیشن آفیسر سدھیشور کالوسے نے محضر پر مثبت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس سلسلے میں مثبت فیصلہ لے کر تمام متعلقہ گروپ ایجوکیشن آفیسرز کو جلد ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔