معروف تعلیمی رہنما اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خان کے یومِ پیدائش 17 اکتوبر کو "سر سید ڈے" پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔
شہر کا معروف اور ممتاز تعلیمی ادارہ دارالعلم انگلش میڈیم اسکول میں بھی "سر سید ڈے" کے موقع پر اس عظیم تعلیمی مفکر کی خدمات کو طلبہ سے روشناس کرانے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔
اس موقع پر منتخب طلبہ کے ساتھ پینل ڈسکشن رکھا گیا۔ سوال و جواب کے اس علمی سیشن میں اسکول کے وائس پرنسپل انصاری اخلاق سر نے ماڈریٹر کے فرائض انجام دیتے ہوئے طلبہ سے اس عظیم مصلحِ قوم کی حیات، گراں قدر تعلیمی اور ملی خدمات، ان کے افکار و اقوال، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا قیام وغیرہ موضوعات پر سوالات کیے، جس کا طلبہ نے اطمینان بخش جوابات دیا۔ اس نشست میں بحیثیت پینلسٹ صالحہ افتخار، یمنیٰ ذوالفقار، فاطمہ انصار (Vlll)، زیان رضوان، امِ ماریہ اعجاز (Vll)، فاطمہ فروغ، حرا ظہیر (Vl) اور شیزیٰ تحسین حذیفہ ہدائی (V) نے انتہائی ذوق و شوق کے ساتھ حصہ لیا۔ یہ پورا سیشن انگریزی زبان میں ہوا۔ جس کے لیے مکمل رہنمائی اسکول کے چیرمین حذیفہ ہدائی سر نے کی۔
ساتھ ہی اس دن کی مناسبت سے KG کے ننھے طلبہ کو سر سید مرحوم کی پورٹریٹ پر مبنی تصویری شیٹس فراہم کی گئیں، جس پر بچوں نے بہترین کلرنگ کرتے ہوئے اپنے فنی ذوق کا مظاہرہ کیا۔ دارالعلم انگلش میڈیم اسکول میں اس نوعیت کی بامقصد سرگرمیاں طلبہ کی ہمہ جہت تعلیمی و فکری تربیت کی عکاس ہیں۔
منجانب: ڈپارٹمنٹ آف میڈیا، دارالعلم انگلش میڈیم اسکول، درے گاؤں کیمپس، مالیگاؤں۔


