رحمن فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام پربھنی میں ایک روزہ "حجامہ کیمپ" کا کامیاب انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 19, 2026
0
share
پربھنی ( محمد سرور شریف): عوام الناس کو سنتِ نبویؐ کے مطابق طریقۂ علاج کے ذریعے صحت مند زندگی فراہم کرنے کے مقصد سے 'رحمن فاؤنڈیشن' (شاخ پربھنی) کے زیرِ اہتمام 18 اکتوبر 2026 بروز اتوار کو "کامیاب فنکشن ہال، صوبیدار نگر" میں ایک عظیم الشان اور کامیاب ایک روزہ طبی "حجامہ کیمپ" (Cupping Therapy) کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ کیمپ صبح 10:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک جاری رہا، جس سے شہر و اطراف کے سو ہا لوگوں نے استفادہ کیا۔
پروگرام کا بابرکت آغاز حافظ صبیح خان کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جبکہ محمد منیب الرحمن نے بارگاہِ رسالت مآبؐ میں نعتِ پاک کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر بطورِ مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر نعمان انور ندوی (صدر مدرس مَہد العلوم) اور محمد سلیم بھائی زردہ نے شرکت کی اور منتظمین کی اس طبی و رفاہی خدمت کی شدید سراہنا کی۔
مریضوں کی راحت، سہولت اور پردے کے کامل اہتمام کو مدنظر رکھتے ہوئے مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ خوبصورت اور انتہائی منظم شعبے قائم کیے گئے تھے۔ کیمپ میں عوام کی سہولت کے لیے فی کپ صرف ₹50 روپے کی نہایت رعایتی فیس رکھی گئی تھی۔ کیمپ کے دوران ماہر لیڈیز اور جینٹس ڈاکٹروں کی ٹیموں نے دن بھر متحرک رہ کر اپنی بہترین خدمات پیش کیں مردانہ شعبہ میں ڈاکٹر خضر خان (BHMS, CCH)، ڈاکٹر فیضان شیخ، ڈاکٹر سید سمیر، ڈاکٹر اسلم، اور ڈاکٹر محمد سفیان پر مشتمل ماہرین کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ اور حجامہ کا عمل انجام دیا۔
زنانہ شعبہ میں لیڈیز ڈاکٹرس کی ٹیم میں ڈاکٹر سیدہ مدیحہ، ڈاکٹر ایس کے ارم ثناء، ڈاکٹر عائشہ صدیقی، ڈاکٹر فوزیہ انجم، ڈاکٹر مسکان شیخ، ڈاکٹر خنساء فردوس، ڈاکٹر نبات فاطمہ، اور ڈاکٹر نکہت انجم نے اپنی طبی خدمات پیش کیں۔ اس عظیم الشان پروگرام کے کنوینر حافظ عبدالماجد اور نائب کنوینر فرجاد جازم تھے۔ پروگرام کو کامیاب اور کامران بنانے کے لیے عبدالرشید باغبان، سید مقصود، محمد سرور شریف، توفیق انعامدار، محمد نوید ، محمد شہباز ، محمد سلیم انصاری ، زبیر جنسیوا ، طاہر خان، شیخ عتیق، شیخ ماجد، شیخ عارف، حسین سر، شیخ اظہر، شیخ سعاد، شیخ امان اور نوجوانانِ اعظم کالونی نے حافظ عبدالماجد صاحب کی سرپرستی اور رہنمائی میں خلوصِ نیت اور دل و جان سے انتھک محنت کی۔ اس پروگرام کی نظامت کے فرائض محمد سرور شریف نے انجام دیے واضح ہو پر بھنی شہر میں رحمن فاؤنڈیشن مفکر قوم و ملت مفسر قران حضرت مولا نا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کی زیر نگرانی و سرپرستی بلا تفریق مذہب و ملت ساری انسانیت کی فلاح و بہبود اور ملک ہندوستان میں امن چین سکون قائم کرنے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اس طرح کے پروگرام اور میدان عمل میں اپنی خدمات انجام دیتا ہے