معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کا 3 اور 4 نومبر کو مالیگاؤں دورہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 07, 2026
0
share
مالیگاؤں ( نمائندہ شامنامہ) ملک کے ممتاز عالم دین، نامور خطیب اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مفکر اسلام مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی آئندہ ماہ 3 اور 4 نومبر 2026 ء کو مالیگاؤں تشریف لا رہے ہیں۔ اس ضمن میں سوشل میڈیا ذرائع اور بعض ذمہ داران کی جانب جو تفصیلات آجا گر کی گئی ہے اس کے مطابق ادارہ فیض ابرار، مدرسہ حقانیہ اور معروف صنعت کار ضیاء حکیم کی خصوصی دعوت پر مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی 3 اور 4 نومبر کو مالیگاؤں تشریف لا رہے ہیں ۔ گذشتہ کئی ماہ سے حضرت والا کی آمد کے سلسلے میں جدو جہد جاری تھی۔ اس سلسلے میں گذشتہ دنوں مالیگاؤں اور دھولیہ کا ایک مشترکہ وفد نیرول خانقاہ نعمانیہ میں حاضر بھی ہوا جس میں مولانا نعیم الظفر نعمانی، مولانا سراج احمد علی ندوی ، مولانا مجاہد الاسلام ملی ، حاجی ضیاء حکیم ، قاری انیس فہمی، وکیل احمد ، دھولیہ کے خالد انصاری، شیخ سعد وغیرہ شامل تھے۔ مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے اپنی بے پناہ مصروفیات، پیرانہ سالی اور عوارض کے با وجود مالیگاؤں دورے کے لئے اپنا قیمتی وقت عطا کر دیا ہے۔ 3 اور 4 نومبر کو آپ کی آمد کے تناظر میں کئی اہم مجالس اور پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔ لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔ جس کی تفصیلات آئندہ اخبارات اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کے دورہ مالیگاؤں کے تناظر میں عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی گئی۔