پوسد ،جمہوریت کی مضبوطی میں نوجوانوں کا کردار اہم سنتوش پدماوار غلام نبی آزاد اردو ڈی ایڈ کالج میں نئے ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے رہنمائی پروگرام
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 07, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) غلام نبی آزاد اردو ڈی ایڈ کالج، پوسد میں حکومتِ مہاراشٹر کی جانب سے جاری نئے ووٹر رجسٹریشن مہم کے تحت 6 اکتوبر کو معلوماتی و رہنمائی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل خان حسنین عاقب نے کی، جبکہ بی ایل اوز کے سپروائزر سنتوش پدماوار اور بی ایل او منگیش بھگت نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سنتوش پدماوار اور منگیش بھگت نے طلبہ و طالبات کو ووٹر لسٹ میں نئے نام کے اندراج کے طریقۂ کار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے نوجوانوں کے لیے ووٹر لسٹ میں نام درج کروانا ایک اہم شہری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کے فعال کردار کو جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے اہم قرار دیا۔ مقررین نے نئے ووٹرز کے اندراج کے لیے فارم نمبر 6، تاریخِ پیدائش اور رہائش کے ثبوت سمیت ضروری دستاویزات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ ووٹر ہیلپ لائن ایپ اور نیشنل ووٹرز سروس پورٹل (NVSP) کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کا عملی طریقہ بھی سمجھایا گیا۔ صدارتی خطاب میں پرنسپل خان حسنین عاقب نے کہا کہ باخبر اور ذمہ دار شہری کی تشکیل میں تعلیم کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ خود بھی ووٹر رجسٹریشن مکمل کریں اور اپنے اطراف کے اہل نوجوانوں میں بھی اس حوالے سے بیداری پیدا کریں۔ پروگرام میں کالج کے اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور زیرِ تربیت اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں کامیاب انعقاد پر منتظمین اور رہنمائی کرنے والے افسران کا شکریہ ادا کیا گیا۔ x