وزیرِ اسکول ایجوکیشن داداجی بھسے سے شیخ عبدالرحیم کی خیرسگالی ملاقات اس موقع پر شیخ عبدالرحیم نے وزیرِ موصوف کو ’تکارام‘ نامی کتاب پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 07, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید)ریاست کے وزیرِ اسکول ایجوکیشن عزت مآب داداجی بھسے سے ’ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن‘ کے سابق صدر اور ’مہاراشٹر راجیہ جونی پنشن حق سنگھٹنا‘ کے ریاستی ترجمان شیخ عبدالرحیم نے ممبئی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ ’جنجیرہ‘ پر خیرسگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر شیخ عبدالرحیم نے وزیرِ موصوف کو ’تکارام‘ نامی کتاب پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران طلبہ اور اساتذہ کو درپیش مختلف مسائل، تعلیمی نظام سے متعلق امور اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شیخ عبدالرحیم نے اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور تعلیمی شعبے میں ضروری اصلاحات کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیرِ اسکول ایجوکیشن داداجی بھسے نے بھی ان مسائل پر سنجیدگی سے غور کرنے اور متعلقہ امور کے حل کے لیے مثبت تعاون کا یقین دلایا۔ x