پیپل گاؤں راجہ ، طالبات کو پانی کی مشکل سے ملے گی مستقل نجات ضلع پریشد اردو گرلز اسکول میں کنویں کا کام شروع
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 07, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ضلع پریشد اردو اعلیٰ پرائمری گرلز اسکول، پیپل گاؤں راجہ میں پانی کی قلت کے دیرینہ مسئلے کے مستقل حل کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
صدرِ معلمہ شگفتہ خانم اور اسکول انتظامیہ کمیٹی کی خصوصی کاوشوں اور رہنمائی میں اسکول کے احاطے میں کنویں کی کھدائی کا کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
اسکول میں زیرِ تعلیم طالبات اور اساتذہ کو روزمرہ ضروریات کے لیے پانی کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ادارے میں پانی کی مستقل سہولت دستیاب ہو، اسی مقصد کے تحت یہ اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔
کنویں کی تکمیل سے اسکول میں پانی کی فراہمی کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔
صدرِ معلمہ شگفتہ خانم کی مؤثر قیادت، دوراندیشی اور مسلسل کوششوں کو اسکول سے وابستہ حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
ان کی کاوشوں سے اسکول کی بنیادی سہولیات میں بہتری کے ساتھ طالبات کے لیے صاف اور آسان پانی کی دستیابی یقینی بنانے کی جانب بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
اس عوامی مفاد کے قابلِ تحسین اقدام پر والدین، گاؤں کے باشندوں اور اسکول سے وابستہ افراد نے صدرِ معلمہ شگفتہ خانم اور اسکول انتظامیہ کمیٹی کی کاوشوں کی بھرپور ستائش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ کنویں کی تکمیل کے بعد اسکول کو پانی کے مسئلے سے مستقل نجات ملے گی۔