"یومِ اردو" پر ایک نظم اردو کے نام آپ کی رائے کی منتظر ہے. از قلم ۔طاہر انجم صدیقی مالیگاؤں 9371556600
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 09, 2026
0
share
اردو تیرے چاہنے والے ایسے تجھ کو چاہیں گے ہندی انگلش اپنائیں گے اردو داں کہلائیں گے میری اردو میری اردو یوں تو رٹتے رہتے ہیں تیرا ان سے کام رہا تو کام نہ تیرے آئیں گے
جب بھی تیرے نام پہ قربانی کی کوئی بات چلے آنکھ اٹھا کر کب دیکھیں گے؟ دور سے کٹ کے جائیں گے تیری خستہ حالی کی تو فکر نہیں نادانوں کو جب خود خستہ حال ہوئے تو بیچ کے تجھ کو کھائیں گے
اردو والے تیری خدمت کرتے تھے وہ دور گیا اب یہ پیر کے بدلے اردو! گردن تیری دبائیں گے تیرے ہو کر اکثر تیرے قتل کی سازش کرتے ہیں غیر سے تجھ کو چوٹ لگے تو یہ چیخیں چلائیں گے
شعراء کو یکجا کرکر کے نام پہ تیرے اے اردو پاس ٹکٹ بیچیں گے اپنی انکم اور بڑھائیں گے آج لہک کر تجھ کو ترنم سے یہ پڑھتے ہیں تو کل تیرے پرزے پرزے کر کے ساز اپنا بنوائیں گے
تیرے ذریعے ان کے ٹی وی، ہونڈا چلتے رہتے ہیں یہ سب مطلب کے پتلے ہیں یہ کیا تجھ کو چاہیں گے؟ حامی ہے یہ طاہرؔ انجم صدیقی جو تیرا آج کل یہ اس کو پتھر ماریں یا سولی پہ چڑھائیں گے