موتلہ ، فیاض احمد کا " کہانی پیشکش " ایوارڈ سے اعزاز پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول کے استاد کی مثالی تعلیمی خدمات کا اعتراف
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 06, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ضلع پریشد بلڈھانہ کے محکمۂ تعلیم اور اوپن لنکس فاؤنڈیشن (OLF) کے اشتراک سے جاری ، کہانی پیشکش‘ (مقابلہ جاتی کہانی پیشکش) مہم کے تحت پی ایم شری ضلع پریشد اردو اعلیٰ ابتدائی اسکول موتلہ، تعلقہ موتلہ کے معلم فیاض احمد کو ان کی اختراعی، منفرد اور قابلِ ستائش تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ضلع پریشد بلڈھانہ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر بھال چندر پوار، ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر بی۔ ایم۔ موہن، امراوتی ڈویژن کے ایڈیشنل کمشنر (اسٹیبلشمنٹ) سنتوش کواڑے، ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر آشیش پوار، اسسٹنٹ کمشنر پانڈورنگ ٹیکالے، ضلع پریشد کے ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) وکاس پاٹل اور ونوبا ٹیم کے سینئر ضلع پروجیکٹ آفیسر شیخ نذیر سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ واضح رہے کہ ’پوسٹ آف دی منتھ‘ کے تحت بنیادی خواندگی و عدد شناسی (FLN)، تعلیمی معیار میں بہتری اور زندگی کے ہنر (Life Skills) کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ معلم فیاض احمد کا یہ اعزاز ان کی جدت پسندانہ تدریسی صلاحیتوں اور تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات کا اعتراف ہے۔ ان کی اس کامیابی کو ضلع کے اردو اساتذہ کے لیے بھی حوصلہ افزا اور قابلِ تقلید قرار دیا جا رہا ہے۔ x