ناندورہ ، تعلیمی موضوع پر شارٹ فلم ’’شاباش‘‘ کے ذریعے اعجاز پروانہ کی نمایاں کامیابی؛ فلمی ٹائیگر نیشنل ایوارڈ سے سرفراز بالی ووڈ میوزک ڈائریکٹر دلیپ سین اور سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا؛ اب تک دس ایوارڈز حاصل کھام گاؤں (واثق نوید کی رپورٹ)
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 03, 2026
0
share
تعلیمی و سماجی موضوعات پر معیاری شارٹ فلمیں بنانے کے میدان میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے محمد اعجاز شیخ رمضان عرف اعجاز پروانہ ناندوروی کو ان کی شارٹ فلم ’’شاباش‘‘ کے لیے فلمی ٹائیگر نیشنل ایوارڈ 2026 سے سرفراز کیا گیا۔ 30 اکتوبر 2026 کو ممبئی کے میئر ہال، اندھیری میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بالی ووڈ کے معروف فلم میوزک ڈائریکٹر دلیپ سین اور سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان کے ہاتھوں انہیں یہ اعزاز پیش کیا گیا۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق اعجاز پروانہ ناندوروی نے تقریباً پانچ سال قبل تعلیم کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے مقصد سے شارٹ فلم ’’شاباش‘‘ تیار کی تھی۔ اس فلم میں انہوں نے بحیثیت رائٹر، ڈائریکٹر اور اداکار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان کی اس تخلیقی کاوش کو مختلف حلقوں میں خوب سراہا گیا اور اسی فلم کے ذریعے انہیں اب تک دس ایوارڈز حاصل ہوچکے ہیں۔ حالیہ فلمی ٹائیگر نیشنل ایوارڈ ان کی فنی و تخلیقی جدوجہد کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ اعجاز پروانہ ناندوروی کو ملنے والے نمایاں اعزازات میں سپر سیون سرٹیفکیٹ 2020، ایکسکلوسیو گلوبل ایوارڈ 2026، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویژنری ایوارڈ 2026، رتن ٹاٹا ویژنری ایوارڈ 2026، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2026، اسٹیٹ لیول مہاراشٹر لوک نائک ایوارڈ 2026، فلمی ٹائیگر ایوارڈ 2026، بیسٹ پینس متھ ایوارڈ 2026، بیسٹ کووڈ 19 فلم ’’سرکشا‘‘ ایوارڈ 2026، بیسٹ میل ڈائریکٹر ایوارڈ 2026، فلمی ٹائیگر نیشنل ایوارڈ 2026، آئی اے جی اے ایف نیشنل لیول ٹیچرز/ایجوکیٹرز ایوارڈ 2026 اور خیال کلب 50 ابوو ففٹی پوئٹ آف دی ایئر جیسے اعزازات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اعجاز پروانہ ناندوروی کی تین شارٹ فلمیں یوٹیوب پر بھی دستیاب ہیں، جن کے ذریعے ناظرین ان کی تخلیقی فکر اور فنی صلاحیتوں سے واقف ہوسکتے ہیں۔
ان کی شارٹ فلموں کے لنکس درج ذیل ہیں ، 1. "شارٹ فلم – 1" (https://youtu.be/7UHzmJ2bruM) 2. "شارٹ فلم – 2" (https://youtu.be/zvCDf0tiNNw) 3. "شارٹ فلم – 3" (https://youtu.be/BOXD9bLgbIU)
اعجاز پروانہ ناندوروی کی اس کامیابی پر دوست احباب، اہلِ علم و ادب اور سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔