پیپل گاؤں راجہ، دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج؛ فاطمہ زہرا نے کیا دو سال میں حفظِ قرآن مکمل
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 02, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات، پیپل گاؤں راجہ، تعلقہ کھام گاؤں، ضلع بلڈھانہ کی طالبہ فاطمہ زہرا بنت ذکاء اللہ خان نے محض دو سال کی مختصر مدت میں حفظِ قرآن مجید مکمل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ فاطمہ زہرا نے حفظِ قرآن کے ساتھ اپنی عصری تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور اس وقت دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم ہیں۔ طالبہ کی یہ کامیابی اس بات کی روشن مثال ہے کہ مناسب رہنمائی، منظم تعلیمی نظام اور محنت و لگن کے ذریعے دینی اور عصری تعلیم بیک وقت حاصل کی جاسکتی ہے۔ مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات میں طالبات کو دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ عصری تعلیم فراہم کرنے کا بھی باقاعدہ نظم ہے، جو ادارے کی قابلِ ستائش تعلیمی فکر اور کوششوں کا مظہر ہے۔ فاطمہ زہرا کی اس نمایاں کامیابی پر ان کے والدین، اساتذۂ کرام اور مدرسے کے ذمہ داران مبارک باد کے مستحق ہیں۔ تعلیمی حلقوں نے اس کامیابی کو مسلم بچیوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ایک حوصلہ افزا مثال قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ طالبہ کو قرآن مجید پر عمل کرنے والی بنائے اور مستقبل میں مزید علمی و دینی کامیابیوں سے نوازے۔