دھولیہ میں الحاج ضمیر احمد ملا سر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 'اردو انقلاب کوئیز کمپیٹیشن' کا انعقاد طلبہ میں اخبار بینی کا ذوق پیدا کرنے کے لیے دھولیہ میں منفرد کوئز مقابلہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 02, 2026
0
share
مکرمی! طلبہ کی ہمہ جہت ترقی میں اسکولی نصاب اور درسی کتاب کے ساتھ دیگر مشمولاتی سرگرمیوں کا اہم کردار ہوتا ہے _
مقابلہ جاتی عہد میں درسی و نصابی معلومات کے ساتھ عصرِ حاضر سے واقفیت ناگزیر ہے _ حالات، واقعات سے باخبر رہنے کا اہم وسیلہ اخبار ہے _ اخبارات کے مطالعے سے ذخیرہء الفاظ میں اضافہ، زبان کی سمجھ، اظہارِ خیال اور خود اعتمادی میں بہتری ہوتی ہے _ ترغیبِ مطالعہ کے پیشِ نظر ماہِ نومبر میں یومِ اردو ( 9 نومبر) اور قومی یومِ تعلیم ( 11 نومبر) طلبہ میں اخبار بینی کے ذوق کو پروان چڑھانے، اضافی معلومات فراہم کرنے، مقابلہ جاتی امتحانات کی ذہن سازی کرنے کے مقصد سے " الحاج ضمیر احمد ملا سر فاؤنڈیشن، دھولیہ" کی جانب سے اردو انقلاب کوئیز کمپیٹیشن کا انعقاد بصراحتِ ذیل کیا جارہا ہے _ اردو انقلاب کوئیز کمپیٹیشن
جونیئر گروپ : جماعت ششم VI و جماعت ہفتم VII
سینیئر گروپ : جماعت ہشتم VIII و جماعت نہم IX
تفصیلات برائے اسکول / رہنما مدرس
@ ہر گروپ میں ایک اسکول سے چار/ طلبہ پر مشتمل ٹیم شرکت کی مجاز ہوگی
@ شریکِ مقابلہ طلبہ روزنامہ "انقلاب ممبئی" کا [ 2نومبر 2026 تا 22نومبر 2026 بشمول تعلیمی انقلاب ] کا بغور مطالعہ کریں _
@ اِن ایّام کے اخبار سے پچاس /50 کثیر متبادل معروضی سوالات MCQs دیے جائیں گے
@ ہر دو گروپ میں حاصل کردہ نمبرات کی بنیاد پر اولین تین /3 طلبہ کو پہلا، دوسرا، تیسرا انعام ٹرافی، کتابیں، قلم ،سرٹیفیکیٹ اور مخصوص مدت کے لیے مفت انقلاب اور مقامی اردو اخبارات دیے جائیں گے
@ ہر دو گروپ میں شامل ٹیم کی مجموعی مارکس کی بنیاد پر مثالی اسکول ایوارڈ کی شیلڈ دی جائے گی _
@ اردو انقلاب کوئیز کمپیٹیشن 29 نومبر 2026 بروز اتوار صبح گیارہ /11 بجے سے بارہ /12 بجے کے دوران حبیبی اردو پرائمری اسکول ورجئی روڈ سلاٹر ہاؤس دھولیہ میں منعقد ہوگا @ شریکِ مقابلہ طلبہ ( ٹیم) کے نام ارسال کرنے کی آخری تاریخ 26 نومبر 2026 بروز جمعرات ہوگی @ ایک مرتبہ ارسال کردہ نام میں کسی بھی صورت تبدیلی نہیں ہوگی
@ ادارہ طلبہ کو مخصوص کوڈ ( امتحانی سیٹ نمبر) فراہم کرے گا، یہی طالب علم کی شناخت ہوگی
@ اسکول یونیفارم / اسکول آئے کارڈ کے ساتھ شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، طالب علم کی شناخت آدھار کارڈ سے کی جائے گی
@ مقابلے کا سوالیہ پرچہ اور جوابی پرچہ الگ الگ ہوگا، جوابی پرچہ OMR طرز پر ہوگا _ دیے گئے صحیح متبادل کے دائرے میں صرف کالے رنگ کے بال پین سے رنگ بھرنا ہوگا
@ ایک سے زائد دائرے میں رنگ بھرنے پر جواب غلط تسلیم کیا جائے گا
@ ہر غلط جواب پر 1/2 ( آدھے نمبر) کُل حاصل کردہ نمبرات سے کم کرلیے جائیں گے
@ امتحان کے دوران کسی بھی طرح کی نقل نویسی /امیدوار کی تبدیلی / غیر اخلاقی حرکت سرزد ہونے پر طالب علم کو مقابلے سے خارج کردیا جائے گا
@ شرائط و ضوابط پر صد فیصد عمل آوری لازمی ہوگی، بروقت تبدیلی کا حق انتظامیہ کے پاس محفوظ ہے _ ضرورت ہونے پر اطلاع دی جائے گی *پرچے کا نمونہ* [ 23 اکتوبر جمعہ کے انقلاب سے]
ہدایت : دیے گئے سوالات کے درست جواب کے متبادل کے دائرے میں رنگ بھریے _
1 _ امریکہ کے وزیر خارجہ کا نام کیا ہے؟
( الف) مارک روبیو ( ب) ڈونالڈ ٹرمپ ( ج) روبیکا لیاقت ( د) ڈونالڈ ٹسک
2 _ مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن تحریک کا لیڈر کون ہے؟
( الف) وجے وڈیٹیوار سلام ( ب) ڈاکٹر شری کانت شندے (ج) منوج جرانگے پاٹل ( د) آدھو ٹھاکرے
3 _ طلبہ لیڈر نیہا بورا کا تعلق کس تنظیم سے ہے؟
( الف) CJP ( ب) AISA (ج ) ABVP (د ) NSUI
4 _ قرآن مجید میں کتنے مواقع پر ظلم کی براہ راست یا بالواسطہ طور پر مذمت کی گئی ہے؟
(الف) 313 ( ب) 185 ( ج) 006 ( د) 581
5 _ درج ذیل میں سے کس کوڈ کو کمپنیوں اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے؟
. co.in (د) .net ( ج) .org ( ب) .com ( الف) مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں
کنوینرس
اسمعیل شاد سر
9850162090
عتیق احمد ملاسر
9421429032
انیس احمد ملاسر
9423497910 انقلاب اخبار حاصل کرنے کے لیے اس نمبر پر ملاقات کریں
لکی پیپر ایجنسی دھولیہ ۔9422798072