مالیگاؤں میں عظیم الشان جلسۂ اصلاحِ معاشرہ کا انعقاد؛ مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کا خصوصی خطاب ہوگا
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 01, 2026
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز): شہر مالیگاؤں کے مالدہ شیوار علاقے میں واقع مسجد عبدالعزیز میں ایک عظیم الشان جلسۂ اصلاحِ معاشرہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ اہم اصلاحی پروگرام 2 نومبر 2026ء، بروز پیر، بعد نمازِ عشاء منعقد ہوگا۔ موجودہ دور میں معاشرے کو درپیش سنگین مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ جلسہ خصوصی طور پر نشہ، بے حیائی، خودکشی اور سودی لین دین کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ جلسے میں شہر کی معروف علمی و روحانی شخصیت، شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب (دامت برکاتہم) کا خصوصی خطاب ہوگا۔ مولانا موصوف تنظیم علماء، ائمہ و حفاظ شہر کے صدر اور خانقاہ رحمانیہ مالیگاؤں کے سجادہ نشین ہیں۔ وہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور نوجوانوں کی صحیح رہنمائی کے حوالے سے کلیدی خطاب فرمائیں گے۔ یہ پورا پروگرام تنظیم علماء، ائمہ و حفاظ شہر مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام منعقد ہو رہا ہے۔ مسجد عبدالعزیز کے امام، ذمہ داران اور مصلیان (الداعیان) نے شہر اور بالخصوص مالدہ شیوار کے تمام محبین سے گزارش کی ہے کہ وہ اس اصلاحی مجلس میں کثیر تعداد میں وقت پر شرکت فرما کر استفادہ کریں۔