اصلاحی و تربیتی جلسہ عام کا انعقاد؛ پرسکون ازدواجی زندگی اور حصے ترکے کے معاملات پر اہم خطاب ہوگا
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 01, 2026
0
share
مالیگاؤں: مرکزی اصلاحی کمیٹی جمعیت علماء مدنی روڈ کے زیر اہتمام آج مورخہ یکم نومبر 2026ء بروز اتوار، بعد نمازِ عشاء فوراً مکہ مسجد، امن چوک، اسلام نگر میں ایک اہم اصلاحی و تربیتی جلسہ عام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس تربیتی جلسے کی سرپرستی حضرت مولانا ادریس عقیل ملی صاحب فرمائیں گے، جبکہ صدارت کے فرائض حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی انجام دیں گے۔ جلسے میں مقررِ خصوصی کی حیثیت سے شہر دھولیہ کے مشہور و معروف عالمِ دین حضرت مولانا مختار سعید مدنی صاحب (دامت برکاتہم) "پرسکون ازدواجی زندگی اور حصے ترکے کے معاملات" جیسے اہم اور حساس عنوان پر تفصیلی و تربیتی خطاب فرمائیں گے۔ مرکزی اصلاحی کمیٹی جمعیت علماء مدنی روڈ کے اراکین نے برادرانِ اسلام سے اس دینی و اصلاحی مجلس میں کثیر تعداد میں وقت پر شرکت کی پرخلوص گزارش کی ہے۔ واضح رہے کہ جلسے میں خواتینِ اسلام کے لیے پردے کا بھی معقول انتظام کیا گیا ہے۔