دعوت نامہ برائے مشاورتی نشست اپنے مادرِ علمی کی پکار پر لبیک کہیے ! مدرسہ مفتاح العلوم، کوپرگاؤں کا عظیم الشان تعلیمی اجلاس
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 05, 2026
0
share
الحمد للہ، مہاراشٹر کی مشہور و معروف دینی درسگاہ معہدِ ملت، مالیگاؤں کی سب سے پہلی شاخ مدرسہ مفتاح العلوم، کوپرگاؤں اپنے قیام سے تا حال دین و علم کی اشاعت میں ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتا ہے۔
اسی مادرِ علمی سے وفا اور تشکر کے اظہار کے طور پر مدرسہ ہذا کا ایک تاریخی، روح پرور اور پروقار عظیم الشان دو روزہ اجلاس برائے ابنائے قدیم بتاریخ:6 اور 7 جنوری 2027 بروز بدھ و جمعرات منعقد ہونے جا رہا ہے، ان شاء اللہ۔
اس عظیم الشان اجلاس کی کامیابی اور بہترین انتظامات کے لیے ایک اہم مشاورتی نشست مالیگاؤں میں رکھی گئی ہے۔ اس لیے بالخصوص مالیگاؤں اور اطراف کے تمام قدیم مفتاحی فضلاء، علماء، حفاظ، و فیض یافتگان مدرسہ سے نہایت ادب و احترام کے ساتھ گزارش ہے کہ اس مشاورتی نشست میں اپنی شرکت کو
یقینی بنائیں۔ تاریخ: 7 نومبر 2026 بروز ہفتہ (سنیچر) بعد نمازِ عشاء بمقام: الیاس مسجد، عبداللہ نگر، (اجتماع نگر) مالیگاؤں آپ کی شرکت اور قیمتی مشورے ہمارے لیے باعثِ تقویت و مسرت ہوں گے۔
آپ کے منتظر: صدر مدرسہ ، حضرت مولانا آصف صاحب ملی، صدر مدرسین، حضرت مولانا حافظ مختار احمد ملی، جملہ اساتذہ و اراکین مدرسہ مفتاح العلوم، کوپرگاؤں، ضلع احمد نگر، مہاراشٹر