پانچ ہزار کتابوں کے ذخیرے میں اردو کا پہلا قدم آجی چے پستکانچے ہوٹل کی زینت بنی 'گل افشانیاں'
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 24, 2026
0
share
آج جہاں ہوٹلوں پر مفت وائے فائے استعمال کرتے ہوئے لوگ اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں، وہیں ایک ایسی ہوٹل بھی ہے جہاں وائے فائے کی بجائے مطالعہ کے لئے کتابیں فراہم کی جاتی ہیں ۔ شہر ناشک کے قریب نیشنل ہائی وے نمبر تین سے لگ کر آجی چے پستکانچے ہوٹل ایک ایسی ہی ہوٹل ہے ـ جہاں مختلف زبانوں کی تقریباً پانچ ہزار کتابیں موجود ہیں ۔ ہوٹل پر مینو کے ساتھ کتابیں بھی ہیں ۔ اسی ذخیرے میں ڈاکٹر مبین نذیر صاحب کی کتاب گل افشانیاں بھی شامل ہوگئی ہے ۔ ڈاکٹر مختار احمد انصاری، رضوان ربانی سر ، متین احمد اور ڈاکٹر مبین نذیر نے اس ہوٹل کا دورہ کیا ۔ آجی اور ان کے فرزند پروین جوندھڑے نے ہوٹل کے تعلق سے تمام باتیں گوش ِ گزار کیں ۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدا میں ایک ٹھیلے سے یہ ہوٹل شروع کیا گیا تھا ۔ انھوں نے اپنی والدہ کی سوانح کا ذکر کیا ۔ جن کو سن کر دل خوش ہوگیا کہ کس طرح آج کے دور میں بھی اپنی زبان اور مطالعے کا ذوق و شوق رکھنے والے لوگ زبان و ادب کی خدمت کررہے ہیں ۔ اختتام پر ڈاکٹر مبین نذیر نے اپنی کتاب گل افشانیاں بھی آجی کو پیش کی ۔ منتظمین نے بتایا کہ اس ذخیرے میں شامل ہونے والی یہ اردو کی پہلی کتاب ہے ۔ اردو رائٹرس کونسل کی ٹیم نے ان کو بات کا تیقن دیا ہے کہ شہر مالیگاؤں کے ادبا و شعرا کی اردو کتابیں بھی عنقریب آجی کی ہوٹل کی زینت بنیں گی ۔ رضوان ربانی سر کی آجی سے کی گئی گفتگو عنقریب ربانی دی اسکالر چینل پر دیکھی جاسکے گی ۔