مالیگاؤں میں انڈین آفیشیل مشاعرہ چینل کے زیرِ اہتمام ’بیادِ سمیع اللہ انصاری صاحب‘ شعری و ادبی نشست کا انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 26, 2026
0
share
مالیگاؤں : ’انڈین آفیشیل مشاعرہ (چینل)‘ کے زیرِ اہتمام معروف شخصیت و مدیر ’ہاشمی آواز‘ مرحوم سمیع اللہ انصاری صاحب کی یاد میں ایک شاندار شعری و ادبی نشست (بعنوان: میں زندانِ قرطاس کی عبارتوں کا جنون ہوں) کا انعقاد عمل میں آ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ باوقار محفل بتاریخ 27 نومبر، بروز جمعرات رات 9 بجے، بمقام زم زم ہائی اسکول، نورنگ کالونی (نورنگ جماعت خانہ کے پیچھے۔مالیگاؤں) میں منعقد ہوگی۔ اس شعری نشست کی صدارت جناب محمد شعبان انصاری صاحب فرمائیں گے، جب کہ شمع فروزی کی رسم نسیم قدسی صاحب اور انیس سائیکل والا صاحب کے ہاتھوں انجام پائے گی۔ پروگرام کے کنوینر فیروز سائل، نگراں ظہور زم زم صاحب اور نظامت کے فرائض زبیر ماسٹر صاحب انجام دیں گے۔ مہمانانِ کرام: اس تقریب میں شہر کی معزز و معروف شخصیات بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گی، جن میں ایڈووکیٹ ہاشم انصاری صاحب، آمین انصاری، حاجی شکیل رسول صاحب، جلال الدین آزاد صاحب، شعیب شیو سینا صاحب، نعیم سلیم سر، محمد حمزہ سیٹھ، محمد اظہار، نہال لیڈر، رفیق احمد چکا چک، حکیم جی، حفیظ الرحمٰن، محمد ارشاد، محمد فاروق سیٹھ، محمد شمیم سیٹھ، حاجی مشیر احمد، محمد آمین ننھو، محمد مبین ننھو، شکیل انقلابی، منا مقادم، انور مقادم اور محمد علی شامل ہیں۔ مدعو شعرائے کرام: نشست میں شہر کے نامور شعرائے کرام اپنا کلام پیش کریں گے، جن میں رفیق سرور، عبدالحق تنویر، ندا فاروقی، متین شہزاد، سراج احمد سراج، مقصود اشرف، فیاض سالک، اشفاق عالم صدیقی، نسیم فردوسی، شکیل شرر، عبدالرشید راشد، اسرائیل وفا، رئیس ستارہ، جمیل ساحر، روشن انداز، ماسٹر محی الدین، عتیق افضل، عبدالدیان اسد، ہاشم انور ہاشم اور منتظم عاصی کے نام قابلِ ذکر ہیں۔ منتظمین نے تمام محبانِ اردو اور شائقینِ ادب سے اس یادگاری شعری نشست میں بروقت شرکت کی پرخلوص اپیل کی ہے۔