دھولیہ۔نیشنل اردواینڈ سیمی انگلش پرائمری اسکول میں سرپرست اساتذہ مشترکہ میٹنگ کا انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 26, 2026
0
share
دھولیہ۔ مورخہ 25 نومبر 2026بروز بدھ انجمن فروغ تعلیم دھولیہ کے زیر اہتمام نیشنل اردو اینڈ سیمی انگلش پرائمری اسکول آزاد نگر، دھولیہ میں آج جماعت دوم کی مشترکہ سرپرست اساتذہ میٹنگ کا کامیاب انعقاد صدر معلمہ محترمہ پروین میڈم صاحبہ کی نگرانی میں کی گیا۔ یہ میٹنگ امتحان برائے دینیات موضوع پر رکھی گئی تھی جس میں جماعت دوم کے طلباء کے سرپرستوں نےخصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرمحمدیوسف پاپاسر نے طلباء کی دینی تعلیم ، اخلاقی تربیت اور روزمرہ کی تعلیمی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ والدین کو بچوں کی روزانہ حاضری ، ہوم ورک اور دینیات کی اہمیت کے بارے میں بیدار کیا گیا۔ خطبہ صدارت میں اسکول ہذا کی صدر معلمہ محترمہ پروین میڈم صاحبہ نے دینیات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے روز مرہ کی زندگی میں مسنون دعاؤں کا اہتمام پابندی سے کرنے کی تلقین کی و دینیات کے امتحان میں طلبہ کثیر تعداد میں اچھے نمبروں سے کامیاب ہودعاؤں سے بھی نوازہ۔ میٹنگ میں کثیر تعداد میں والدین نے شرکت کر کے اسکول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔ اساتذہ نے والدین کے مشوروں کو غور سے سنا اور آئندہ بھی اس طرح کی میٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آخرمیں نوید سر نے تمام ہی آئےہوئے والدین کا شکریہ ادا کیا۔