حضرت مولانا سید معین میاں اشرفی صاحب اور الحاج محمد سعید نوری صاحب کی سرپرستی میں تحفظ ناموس رسالت کے لیے کی جانے والی رضا اکیڈمی، سنی جمیعتہ العلماء اور تحفظ ناموس رسالت بورڈ کی کوششوں میں جلگاؤں شہر کے مسلمان بھی آ
جلگاوں شہر کے ایم ایل اے شری سریش بھوڑے صاحب کو سید ایاز علی نیاز علی بھیا کی قیادت میں آج ایک وفد نے میمورنڈم پیش کیا اور اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بل کے متعلق موصوف سے تبادلہ ء خیال کیا ، جسے انہوں نے نہ صرف توجہ کے ساتھ سنا بلکہ یہ بھی کہا کہ بل کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد اپنے ساتھی ممبران سے بھی وہ اس تعلق سے مشاورت کریں گے،
سید ایاز علی نے اس موقع پر کہا کہ کوئی بھی مذہب کسی بھی دوسرے مذہب کے پیشوا کی توہین کرنے کی تعلیم نہیں دیتا، جو لوگ مذہبی رہنماوں کی توہین کرکے ملک میں منافرت پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے خلاف سخت قانون بنے اسی مقصد کے تحت یہ بل پیش کیا جارہا ہے،
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں ایوان اسمبلی میں اس بل کی آپ بھی حمایت کریں
اس موقع پر حاجی مختار شاہ شیخ نورالدین افضل منیار سید جاوید مستقیم بہستی شیخ شفیق سید عمر ناظم پینٹر عبدالمستقیم شیخ دانش وغیرہ موجود تھے