کھام گاؤں (واثق نوید)
بلڈانہ ضلع میں سمرودھی ہائی وے پر کام جاری ہے۔ ضلع کے سندھ کھیڈراجا تعلقہ میں تاڈےگاؤں پھاٹے کے قریب سمردھی ہائی وے کے کنارے ایک ٹپر الٹ گیا ، جس سے 13 مزدور جاں بحق ہوگئے ۔2 زخمی مزدوروں کی حالت نازک ہے۔ زخمی مزدوروں کو کنگاؤں راجہ ، سندھ کھیڑراجا دیہی ہسپتال میں لےجایا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں اور کچھ شدید زخمیوں کو علاج کے لیے جالنہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
ابتدائی طور پر ملی جانکاری کے مطابق
دوسر بیڑ سے لوہے کی سلاخوں سے بھرا ٹپر بلڈانہ ضلع سے گذرنے سمردوھی ہائی وے پر واقع ٹاڑے پھاٹے پر جارہا تھا۔ اچانک ٹاڑے گاؤں پھاٹے سے قریب ٹیپر کو ایک حادثہ پیش آیا ۔
جس کی وجہ
ٹپپر کئی پلٹیاں کھاتے ہوئے سڑک سے نیچے گڈھے میں گرگیا ۔ ٹپپر میں لوہے کی سلاخوں پر بیٹھے ہوئے مزدور لوہے کی بھاری سلاخوں کے نیچے دب گئے۔ جس کی وجہ سے کئی افراد کی جائے حادثے پر ہی موت واقع ہوگئی۔ یہ مزدور مدھیہ پردیش اور بہار کے بتائے جارہے ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو باہر نکالا۔