بھوساول میں دعوتِ اسلامی شعبہ غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن و ڈے نائٹ اسپتال کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ کا انعقاد. سینکڑوں افراد نے کرائی جانچ، حاصل کی مفت دوائیں۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 04, 2025
0
share
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): شہر بھوساول میں دعوتِ اسلامی ہند کے فلاحی شعبے غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن (GNRF) اور ڈے نائٹ اسپتال کے اشتراک سے ایک عظیم مفت طبی جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ کیمپ بروز اتوار، 2 نومبر 2025 کو ایم۔ آئی تیلی انگلش میڈیم اسکول گراؤنڈ میں صرف مرد حضرات کے لیے مخصوص تھا۔افتتاح شہر کے معروف تاجر حاجی سلیم سیٹھ چوڑی والے کے دستِ مبارک سے انجام پایا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ "ایسے طبی کیمپس معاشرے کے لیے نہایت اہم ہیں، کیونکہ یہ عوام میں صحت و صفائی کے شعور کو فروغ دیتے ہیں اور مستحقین تک علاج و دوا کی سہولت پہنچاتے ہیں۔ " کیمپ میں آنکھوں، دانتوں، ای۔سی۔جی، بلڈ شوگر، بلڈ پریشر، آکسیجن لیول اور دیگر مختلف امراض کی جانچ کی گئی۔ بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کر کے اپنا طبی معائنہ کروایا اور مفت دوائیوں سے استفادہ کیا۔ اس کامیاب کیمپ کے انعقاد میں دعوتِ اسلامی جلگاؤں ضلع صدر زبیر عطاری، شعیب عطاری، صابر منیار، عبدال سعید، یوسف خان، فرید شیخ، عمران شیخ، حاجی تنویر، عابد شیخ، ریان شیخ، نعیم پٹیل، ارباز خان اور GNRF ضلع نگراں رفیق روشن قادری کی قابلِ ذکر خدمات شامل رہیں۔ اختتام پر منتظمین نے تمام ڈاکٹروں، طبی عملے، رضاکاروں اور خادمین کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ عوامی و سماجی خدمات کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی پوری لگن اور خلوص کے ساتھ جاری رہے گا۔