ملکاپور ، کریم خان جمعدار کے صاحبزادے ڈاکٹر عامر خان کا مسنون دعوت ولیمہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 04, 2025
0
share
ملکاپور:4/ نومبر:( محمد احسان سر ) اسلامی شریعت میں نکاح و ولیمہ مسنون ہے. نکاح انتہائی مسرت اور خوشی کا موقع ہے. مومن کی خوشی اسی میں ہےکہ مسنون ولیمہ کا اہتمام کرے اور اپنے نبی سے محبت و وفاداری کا ثبوت دے. اسی حوالے سے ملکاپور ، تاج نگر پارپیٹھ کے سابق مدرس کریم خان خلیل خان جمعدار کے صاحبزادے ڈاکٹر عامر خان کا پروقار مسنون دعوت ولیمہ زیر سرپرستی الحاج رشید خان جمعدار ( سابق بلدیہ ، ملکاپور ) بتاریخ 3 نومبر 2025 بروز پیر بعد نمازِ مغرب بمقام مولانا آزاد فنکشن ہال، غلام یاسین خان جمعدار اسکول نمبر 2 پارپیٹھ میں نہایت ہی احترام کے ساتھ بڑے خوبصورت منظم انداز کے ساتھ منعقد کیا گیا.
تقریب میں ملکاپور شہر و اطراف ، جلگاؤں خاندیش ، فیض پور کے عزیز واقارب ، دوست احباب اور معزز خاص و عام شخصیات نے شرکت کی اور دولہا دولہن کو زندگی کے نںٔے سفر کے لئے نیک خواہشات کے ساتھ شادی کی پرخلوص مبارکباد پیش کی اور کامیاب و خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے دعاؤں سے نوازا. اس موقع پر تصویر میں نوشہ ڈاکٹر عامر خان ، الحاج رشید خان جمعدار ، محمد عتیق الرحمان ( جمیل صاحب) بدنیرہ بھولجی ، نوشہ کے والد محترم کریم خان جمعدار ، دولہن کے والد محترم مدرس شیخ نعیم الدین ملت نگر فیض پور ، الحاج نصیر خان صاحب ، ہدایت اللہ خان جمعدار ، ایوب خان جمعدار ، صحافی محمد احسان سر ، شیخ عزیز باغبان ( اجو ) شیخ جاوید شیخ جابر سر دیکھے جاسکتے ہیں. شریک فرما تمام مہمانان کا کریم خان جمعدار ، ناظم خان جمعدار ، عاصم خان جمعدار ، وسیم خان جمعدار ، عاقب خان جمعدار ، الحاج شاہ رخ خان جمعدار ، سمیر خان جمعدار ، مزمل خان جمعدار ، اربازخان جمعدار ، محمد عظیم سلیم دھامن گاؤں بڑے نے شکریہ ادا کیا.