کھام گاؤں (نامہ نگار)کھام گاؤں شہر کی معروف تعلیمی ، سماجی شخصیت واثق نوید کو اڑان فاؤنڈیشن نے جیون گورو پرسکار 2021 کے لئے منتخب کیا اس ضمن میں فاؤنڈیشن کے صدر پروفیسر رضوان خان ، سیکرٹری وشال گوجر نے ایک خط کے ذریعے انہیں اطلاع دی ہے۔
معلوم رہے کہ اڑان فاؤنڈیشن تعلیمی ، سماجی ، صحافتی ، طبی ، میدان میں نمایاں و بے لوث خدمات انجام دینے والے چنندہ افراد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں جیون گورو پرسکار سے نوازتا ہے۔ امسال 2021 کے لئے فاؤنڈیشن نے ضلع پریشد اردو مڈل اسکول اٹالی کے انچارج صدر مدرس واثق اللہ خان موثق اللہ المعروف واثق نوید کو بھی جیون گورو پرسکار کے لئے منتخب کیا ۔
جس کی اطلاع انہیں دی گئی۔ معلوم رہے کہ واثق نوید کو اس سے قبل بھی مختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں نے ضلعی، ریاستی، ملکی سطح پر اعزازات و انعامات سے نوازا ہے۔ اڑان فاؤنڈیشن کے جانب سے ایوارڈ دینے کے لئے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد 14 نومبر کو بیگ بوس فارم ہاؤس ، خلدآباد روڈ اورنگ آباد میں منعقد کی گئی۔ جس میں ریاست کے معروف سیاسی ، سماجی ، ادبی ، صحافتی شخصیتوں کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔