کھام گاؤں (واثق نوید)علاقہ برار کی معروف تعلیمی، سماجی شخصیت، مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی ترجمان سید جواد حسن کو اکولہ ضلع پریشد کے پرائمری ایجوکیشن افسر ٹھگ میڈم نے ایک آڈر نکال کر مشن کوچ کنڈل کا برانڈ ایمبیسڈر نامزد کیا۔ اتنے اہم عہدے پر اردو میڈیم کے ضلع پریشد کے ایک پرائمری مدرس کو نامزد کرنے سے اساتذہ ، بالخصوص اردو میڈیم اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ نامزدگی اردو اساتذہ کے لئے باعث فخر ہے۔
معلوم رہے کہ سید جواد حسین سید امداد حسین کا تعلق اکولہ سے ہے وہ ضلع پریشد اسکول میں بحیثیت مدرس ، درس وتدریس کی بحسن و خوبی ذمہ داری نبھاتے ہوئے سماجی خدماتِ ، میں بھی پیش پیش رہتے ہے۔ گذشتہ ڈیڑھ برس سے دنیا جس عتاب سے گزر رہی ہے اسے قیامت صغریٰ سے تعبیر کیا جا سکتا ہے. ایسے دور میں جب ہر شخص اپنی جان کی فکر میں لگا ہو. رشتے ناتوں سے دوری بنائے رکھنے میں عافیت سمجھی جا رہی ہو.. ایسے وقت میں خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر وبا کی احتیاطی تدابیر بتانا.، مریضوں کا ہرممکنہ تعاون کرنا.، ضرورت مندوں تک امداد پہچانا ، اور با ضابطہ ٹیم بنا کر ایک جنگجو کی طرح اس بلائے ناگہانی کے خلاف مورچہ کھولنا یقیناً کوئی بے لوث خادم وطن ہی کر سکتا ہے.
ایسے ہی جیالوں میں سے ایک نام ہے جواد حسین کا.. کورونا عرصے میں ان کی بیش بہا خدمات کے کئی لوگ شاہد بھی ہیں اور معترف بھی. انکی اس دور میں کی گئی خدمات کا مقامی انتظامیہ بالخصوص ذاتی طور پر ضلع کلکٹر نے اعتراف کرتے ہوئے
انھیں مشن کوچ کنڈل کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کی سفارش کی . حق بحق دار رسید .
طلبا کے سرپرستوں اور سماج کے دیگر افراد تک جا کر اس وبا کی معلومات اور احتیاط بتانے اور ویکسینیشن بیداری کے لیے بطور برانڈ ایمبیسڈر انہیں 23 اکتوبر سے ہی اپنی خدمات انجام دینے کے تعلق سے ضلع پریشد اکولہ کے محکمہ تعلیم کے سربراہ نے ایک لیٹر جاری کرکے انہیں اطلاع دی ہے ۔
سید جواد حسین کو مسلم سماج میں ویکسینیشن کو لیکر غلط فہمی دور کرنے کی اہم ذمہ داری سونپی گئی۔ انتظامیہ نے جس یقین و اعتماد کے ساتھ جواد حسین کو اس اہم ذمہ داری کے لئے منتخب کیا ہے۔ جواد حسین اپنی قابلیت، ذہانت، محنت و لگن سے اسے پورا کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ایسی گواہی انکے ساتھیوں نے دی ہے۔
اس اہم ذمہ داری پر انکے دوست احباب، رشتے داروں، سنگھٹنا کے عہدیداران و اراکین نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔