مالیگاؤں: آج بروز اتوار مالیگاؤں شہر میں مان دھن پر فائر اسٹیشن پر ملازمت کے فریضے کو انجام دینے والے شیخ جمیل شیخ ریاض ایک حادثے میں انتقال کرگئے۔
اس ضمن میں شفیق اینٹی کرپشن سے ملی تفصیل کے مطابق 28 سالہ نوجوان دیوی کا ملہ میں رہائش پذیر تھے۔شفیق اینٹی کرپشن کے دوست حنیف لاڈلہ کے ماموں کے لڑکے تھے۔یہ منماڑ میں بھائی کی بچی کی شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ان کی فیملی کے دیگر ممبران منماڑ پہنچ گئے تھے۔
شیخ جمیل ٹو وہیلر پر منماڑ کا سفر طے کر رہے تھے۔منماڑ کے قریب میں ایک گاڑی والے نے ان کو زبر دست ٹکر ماردی۔ان کے سرکے اوپر سے گاڑی چلی گئی۔جائے حادثے پر ہی یہ انتقال کر گئے۔فائر اسٹیشن کے پوار صاحب کے خاص تھے۔
اس دکھ کی خبر سن کر حنیف لاڈلہ،شکیل تیراک,اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔انتقال کرنے والے شادی شدہ تھے۔ممکن ہے آج رات ہی ان کی تدفین عمل میں آئے۔بیرون شہر سفر کرنے والے احتیاط کے ساتھ سفر کریں۔آئے دن ہونےوالے حادثات سے شہر یان کو کافی دکھ ہو رہا ہے۔