جلگاؤں (سعید پٹیل)مہاراشٹر ہاکی کی جانب سے پونہ میں آئندہ ماہ ٧ (سات) سے ١٥ (پندرہ) نومبر کے درمیان کھیلے جانےوالے ریاستی ہاکی ٹورنامینٹ کےلیۓ یہاں کے چھترپتی شیواجی مہاراج اسپورٹس میدان پر جلگاؤں ضلع ہاکی کے سیکریٹری فاروق شیخ کی قیادت میں این آئی ایس کے سید لیاقت علی ،محکمہ پولس کے قومی کھلاڑی شاداب شیخ و عاررف شیخ نے ٢٥ ہاکی کھلاڑیوں پر مشتمل کھلاڑیوں کا تربتی کیمپ و انتخابی جانچ کے لیۓ منتخب ٹیم بنائی ہے۔جس کا کیمپ جلگاؤں و بھساول میں لیاجاۓگا۔
جس کےلیئے ١٨ کھلاڑیوں پر مشتمل متوقع کھلاڑیوں کا اعلان کیاہے۔منتخب کیئے گئے متوقع کھلاڑی اس طرح ہے۔عمران شیخ ،اویس کھاٹک ،فیصل خان ،شعیب بھستی ،مظفر شیخ ،میران شیخ ،راہول دھولکر ،شارق سید ( سبھی جلگاؤں) شاداب سید (محکمہ پولس) ، عارف قریشی ،محسین شیخ ، ریاض قریشی ،ساحل پٹیل ،اکبرخان ،شاکر شیخ ،توصیف قریشی ،سلمان شیخ ، محمد اویس ،فراز تڑوی ،عمیرخان اور ندیم قریشی (سبھی بھساول) ان کھلاڑیوں میں سے ١٨ کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آۓگا۔
جو پونہ میں ریاستی سطح کی ہاکی ٹورنا مینٹ میں جلگاؤں ضلع کی نمائندگی کریں گے۔اس طرح کی اطلاع جلگاؤں ضلع ہاکی کی پریس ریلیز کو دی گئ۔
فوٹو کیپشن : ریاستی ہاکی ٹورنامینٹ کے لیۓ منتخب متوقع کھلاڑیوں کی رہنمائی و جانچ کیمپ
کے موقعہ پر کھلاڑی دیکھے جاسکتے ہیں۔