مولانا رضوان فلاحی سیکریٹری اور حافظ عبدالرحیم پٹیل خازن ، انتخابی اجلاس کا انعقاد
جلگاؤں (سعید پٹیل)آج ٢١ نومبر بروز اتوار جمعیت علماء ضلع جلگاؤں کا انتخابی اجلاس مسجد مسلم کالونی جلگاؤں میں منعقد کیاگیا تھا۔صدارت حافظ ظہور خان پاچورہ نے فرمائی۔انتخابی نشست میں جمعیت علماء مہاراشٹر سے دھولیہ ضلع کے صدر حافظ حفیظ الرحمان اور سیکریٹری مولانا شکیل قاسمی بطور مشاھد (نگراں) موجود تھے۔جمعیت کی ضلع کی تمام یونیٹ کے صدور ،سیکریٹری اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس انتخابی نشست میں ضلع ہی نہیں بلکہ قومی سطح پر ممتاز بیباک عالم دین ،صحافی مفتی محمد ہارون ندوی کو بلا مقابلہ آٹھویں بار جمعیت علماء ضلع جلگاؤں کا صدر منتخب کرلیاگیا۔مفتی محمد ہارون ندوی اپنی نمایاں خدمات و بیباک صحافت کےذریعے ملک بھر معروف و مقبول شخصیت ہے۔جمعیت علماء( ارشد مدنی) کے تقریباً ١٤ برسوں سے ضلع کے صدر ہیں۔موصوف ملک بھر میں جمعیت علماء کے پرچم ،خدمات اور اصلاح معاشرہ کے لیئے رات دن سرگرم عمل رہتے ہیں۔
قبل ازیں حافظ مرتضیٰ راویر ان کی تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔مولانا شکیل قاسمی دھولیہ نے شرکاء کے سامنے جمعیت علماء کی وسیع خدمات پر روشنی ڈالتے ہوۓ دعا فرمائی کہ مولانا ارشد مدنی صاحب کا سایہ تادیر ھمارے سروں پر قائم رہے۔(آمین)نائبین صدر حافظ ظہور خان ،مولانا مختار ندوی ،مولانا ارمان (سرپنچ) ، سیکریٹری مولانا
رضوان فلاحی اور نائبین سیکریٹری حافظ عبدالعظیم ، حافظ اسحٰق ،مولانا خالد چوپڑا ، نشرو اشاعت سیکریٹری مولانا محمد سلمان ندوی ،خازن حافظ عبدالرحیم پٹیل ،نائب خازن ڈاکٹر شبیر قریشی ان حضرات کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔اس نورانی و روحانی مجلس کے مشاھد حافظ حفیظ الرحمان اور تمام ہی ذمہ داران نے مفتی محمد ہارون کو ضلع صدر منتخب ہونے پر اور جمعیہ ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور جمعیت کے کام ،مشن کو عام کرنے کی تلقین کیں۔صدر اجلاس کی رقت آمیز دعا پر انتخابی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
فوٹوکیپشن : جکگاؤں ضلع جمعیت علماء ارشد مدنی کے عہدیداران و ذمہ داران کے انتخابی اجلاس کی تصاویر۔