جلگاؤں (پریس ریلیز ) شہر کےمعروف تعلیمی ادارے انجمن خدمت خلق کے زیر اہتمام جاری اے کے کے خانگی پرایمری اسکول کے معاون معلم محمد ظفر ذبیع اللہ نیز شعبہ ہای اسکول کے علم ریاضی مضمون کے ہیڈ شاہ ذاکر و ٹیکنو ٹیچر عبدالقیوم شیخ نے ضلع پریشد جلگاؤں و واویلس آف دی پیپوپلس vopaکے باہمی اشتراک سے تعلیمی افسر خلیل شیخ کی قیادت میں ورچوئل مفت آن لائن تعلیمی ایپ تیار کیا جس کی مدد سے ریاست مہاراشٹر کے اردو، مراٹھی اور سیمی انگریزی ذریعہ تعلیم کے طلباء کو مفت آن لائن تعلیم حاصل کرنے کی سہولیات میسر ہوگی اس ایپ کی تیاری میں ضلع جلگاؤں کے کم و بیش ٦٠٠ اردو مراٹھی اساتذہ کرام کی خدمات حاصل کی گئیں جنہوں نے مسلسل کی ماہ دن رات محنت کرکے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اس کے عوضضلع پریشد جلگاؤں کے سی ای او، آشیہ پنکج، ضلع کلکٹر ابھیجیت راوت ووپا کے ڈائریکٹرس،تعلیمی افسر خلیل شیخ، کے ذریعے اسناد دیکر اعزاز کیا گیا اس موقع پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے روح رواں الحاج عبدالکریم سالار سمیت دیگر تعلیمی شعبہ کی شخصیات موجود تھیں۔
اس نمایاں کارکردگی پر انجمن خدمت خلق کے صدر الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ،و اراکین انجمن نے ان کی ستایش کیں صدر مدرس عقیل خان بیاولی اور ادارے کے جملہ اسٹاف ممبران نے بھی گلہاے عقیدت پیش کر مبارک باد دی۔
صدر شعبہ نثر و اشاعت اسکول ہذا۔