پربھنی (سید یوسف) جمعیۃ علما ء ضلع ہنگولی کی ضلعی مجلس عاملہ و مجلس منتظمہ کا اہم اجلاس اس کے دفتر کے قرب میں واقع مسجد مستان شاہ نگر میں حضرت حافظ عبدالباسط فیضی (عارضی صدر جمعیۃ علماء ضلع ہنگولی)کے زیر صدارت منعقد ہوا- اجلاس میں سابقہ کارروائی کی خواندگی اور حضرت مولانا اعجاز خان بیتی نوراللہ مرقدہ کے وصال پر تجویز تعزیت اور ایصال ثواب کے بعد حافظ عبدالباسط فیضی نے اپنی کثرت مصروفیات کا عذر پیش کیا اور جمعیۃ علماء ضلع ہنگولی کی صدارت کی خالی جگہ کو پر کرنے پر غور و خوض ہوا۔ نائب صدور میں ایک نام مفتی محمد شفیق خان کا بھی شامل تھا- اس موقع پر حافظ سید عبید علی فیضی نے مفتی شفیق خان کے نام کی تجویز پیش کی
چنانچہ تمام ارکان کے اتفاق سے مفتی محمد شفیق خان اشاعتی رحمانی کو جمعیۃ علماء ضلع ہنگولی کا مستقل صدر منتخب کیا گیا- جس کا اعلان صدر اجلاس حافظ عبدالباسط فیضی نے کیا۔اس کے بعدآگے کی کارروائی نو منتخب صدرکے زیر صدارت مکمل ہوئی۔
نومنتخب ضلع صدر نے مولانا مرحوم کے فراق کے غم میں گلپوشی و شال پوشی سے ساتھیوں کو منع کیا اور باہمی تعاون اور اتحادواتفاق کے ساتھ مولانا مرحوم کی فکروں کو آگے بڑھانے نیز جمعیۃ علماء کے کام کو مزید مستحکم و مضبوط کرنے کے عزائم لئے اور جمعیۃ کے کام کو ضلعی سطح پر مزید پھیلانے و منظم کرنے کا منصوبہ پیش کیا-
حافظ سید عبید علی فیضی(جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ضلع ہنگولی)نے عارضی صدر اور اپنی دستخط کے ساتھ فیصلہ کو حتمی شکل دی بعدازاں مجلس عاملہ و منتظمہ نے برضا ورغبت اپنی دستخطیں ثبت کرکے اطمینانِ قلب اور خوشی کا اظہار کیا۔
مجلس کے اختتام پر تمام اراکین عاملہ و منتظمہ نے نومنتخب مفتی محمد شفیق خان اشاعتی رحمانی صدر جمعیۃ علماء ضلع ہنگولی کو معانقہ و مصافحہ کرکے خوب دعاؤں سے نوازا۔
اللہ تعالیٰ جمعیۃ علماء ضلع ہنگولی کی نظر بد سے حفاظت فرمائے- اکابرین کے نہج پر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے نیز ترقیات سے نوازے۔ اس موقع پر حافظ سید عبدالباسط فیضی، نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع ہنگولی، حافظ سید عبید علی فیضی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ضلع ہنگولی ضلع نے عوام وخواص کے رابطے کےلئے دفتر جمعیۃ علماء ہندضلع ہنگولی نزد مجیب بیکری عیدگاہ روڈ مستان شاہ نگر ہنگولی رکھا ہے

السلام علیکم
جواب دیںحذف کریںیہ دنیا ایک مسافر خانہ ہے ، ہر کوئی
جانے کے لۓ ہی آیاہے ، کسی کے جانے
سے کام رکنے والا نہیں ، یہ تو دنیا کا
دستور ہے ایک گیا دوسرے کو اسکی
جگہ اسکے عہدہ کے ساتھ بٹھادیا گیا
اب ہمیں کرنایہ ہے کہ جمیعتہ علماء کے
کاز کو مزید آگے بڑھائیں ، اور گذشتہ
و سابقہ صدر کی جدوجھد اور مشن
میں اضافہ کریں ۔