جلگاؤں (سعید پٹیل)یہاں کے شاہونگر علاقہ میں سنجے گاندھی پینشن اسکیم کی رہنمائی و معلومات ایکجا کرنے کی غرض سے شہر راشٹروادی کانگریس کی خاتون اگھاڑی نے کیمپ کا انعقاد کیاتھا۔بیوہ ، معذور،بےسہارا خواتین کی معلومات کے فارم بھرواکر جمع کرکے مذکورہ اسکیم کے افسران سے ملاقات کرکے پینشن جاری کرنے کی کوشش راشٹروادی کانگریس خاتون آگھاڑی کی جانب سے کی جائیں گی۔اس کیمپ کا سابق وزیر گلاب راؤ دیوکر نے دورہ کیا اور کیمپ کے انعقاد پر خاتون شہر صدر منگلا پاٹل کی ستائش کی۔
اس موقعہ پر علاقہ کی ١٦٠ خواتین و معذورین و بے سہارا افراد سے سنجۓ گاندھی پینشن اسکیم کے فارم بھرواکر لیئے گئے و رہنمائی کی گئ۔این ۔سی۔پی۔کے شعبہ سہکار کے والمیک پاٹل مہمان خصوصی تھے۔جبکہ لیلادھر تائڈے ،ایڈوکیٹ سچن پاٹل ،میناکشی چوہان ،شالینی سونونے ،سمن تائی ،سچیتانیوے ،آشا ایولے ،رحم تڑوی ، تنویر شیخ ،پشپا پاٹل ،سویتا ساڑونکھے ،نہا جگتاپ ،وغیرہ راشٹروادی کانگریس کی عہدیدار و ورکر خواتین و ذمہ داران موجود تھے۔
فوٹو کیپشن : سنجۓ گاندھی پینشن کے فارم بھرنے کے کیمپ میں رہنمائی کرتی راشٹروادی کانگریس خاتون آگھاڑ کی عہدیداران و ضرورت مند مرد ،خواتین و معذورین