جلگاؤں( سعید پٹیل) یہاں راستی جونیئر گروپ شطرنج انتخابی جانچ اور چمپین شپ مقابلوں کا آغاز گذشتہ روز ہوا۔اس مقابلے میں ریاست کے ٢١ اضلاع کے ١٢٢ کھلاڑیوں نے شرکت کی ہیں۔خاندیش سینٹر ہال میں شروع ہوۓ ان مقابلوں کے لیئے بین الاقوامی کھلاڑی ثانیہ تڑوی اور پشکر ڈھیرے انھیں مدعو کیا گیاتھا۔شطرنج کی چال چل کر مہمانان نے ان مقابلوں کا افتتاح کیا۔اس مقابلے سے چار لڑکے اور چار لڑکیاں دہلی میں ہونے والے قومی مقابلوں کےلیئے منتخب کیئے جائیں گے۔ناظم کمیٹی کے سیکریٹری فاروق شیخ نے شطرنج کھیل کے تعلق سے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔
کھلاڑی پشکر ڈھیرے نے بھی کھلاڑیوں کی رہنمائی کی۔ایڈوکیٹ انجلی کلکرنی ، ارویند دیشپانڈے ، یشونت دیسلے ،شکیل دیشپانڈے ،امپائر منگیش گمبھیرے ، ٹورنا مینٹ کمیٹی کے پروین ٹھاکرے موجود تھے۔نندلال گادیا نے نظامت کی۔پہلے مرحلے کا آغاز نندلال گادیا انھوں نے کیا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز صنعت کار سنجۓ شیجل( پونہ) کے ہاتھوں کیاگیا۔مقابلے سویج لیک طریقہ کار سے آٹھ مرحلوں پر مشتمل ہوں گے۔پہلے مرحلے میں غیر معروف جونیئر شطرنج کھلاڑیوں میں پالگھر اور ممبئ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
فوٹو کیپشن : پہلے راؤنڈ کے کھیل کا آغاز کرتے ہوۓ مہمانان۔