جلگاؤں( عقیل خان بیاولی ) بھارتیہ مسلم مہیلا منڈل کی جانب سے جلگاؤں میں ضرورت مند خواتین کو موسم سرما کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے گرم کمبل کی تقسیم کی گئی۔ پروگرام کی صدارت صوفیہ عبدالکریم سالار نے کی ۔مہمانِ خصوصی کے طور پر جلگاؤں میونسپل کارپوریشن کی مئیر جےشری تا ئی مہاجن ، کے علاوہ زینب آپا ، گل رینا سالار، سمعیہ شاہ ، پروفیسر ڈاکٹر کہکشاں انجم،ڈاکٹر پروفیسر سمیہ سالار، ممتاز ملتانی ، موجود تھیں۔ غرض و غایت پروفیسر ڈاکٹر فردوسشیخ،سیکریٹری بھارتیہ مسلم مہیلا منڈل جلگاؤں نے پیش کی۔
مہمان کے ہاتھوں ضرورت مند ہندو مسلم خواتین کو کمبل تقسیم کیے گئے ۔اس کے بعد مئیر جیشري تآئی مہاجن نے خیالات کا اظہار کیا۔صدارتی خطبہ صوفیہ عبدالکریم سالار، نے پیش کیا۔ نظامت کے فرائض اقراء ڈی ایڈ کالج کی پرنسپل محترمہ سعیدہ وکیل نے بہ حُسنِ خوبی انجام دیں اس موقع پر تنظیم کی ممبران اور دیگر خواتیں کثیر تعداد میں شریک تھیں کامیابی کے لیے تنظیم کی اراکینمحنت کیں۔