مسلم طلباء اعلی و معیاری تعلیم کےحصول پر توجہ مرکوز کریں عبدالقیوم انصاری
جلگاؤں میں اے۔آئی۔ای۔ایم کے ١٤ ویں تعلیمی کارواں کی آمد پر اقراء تھم کالج میں سمینار کا انعقاد
جلگاؤں (سعید پٹیل) مسلمان اپنے اختیار میں جو ہے یعنی اسلامی کردار میں اپنے آپ کو ڈھالیں۔اپنے آپ کو اصلاح پر آمادہ کریں۔آج ہم اپنے اصل اسلامی کردار کو بھول گئے۔ہم آج کے موجودہ حالات میں صبر و تحمل سے کام لیں۔اس طرح کے زرین خیالات کا اظہار صدر مجلس مشاورت دہلی سید منصور آغا نے اپنے صدارتی خطبہ کے دوران کہے۔آج ٣٠ دسمبر جمعرات کو آل انڈیا ایجوکیشنل موومینٹ نئ دہلی(AIEM) کےزیر اہتمام تعلیمی کارواں علاقہ خاندیش کے اہم و تعلیمی شہر جلگاؤں آمد کے موقعہ پر یہاں کی اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کئے گئے تھے۔اسی کے تحت اقراء تھم کالج کے سیمینار ہال میں منعقد دوسرے سیشن میں ضلع جلگاؤں کے مختلف اداروں کے صدر سیکریٹری ، سماجی تنظیموں کے ذمہ داران ،ائمہ مساجد ،علماءکرام ، ڈاکٹرز، انجینئرز ، وکلاء ، بلدیہ کونسلرس کےلیئے منعقد سیمینار سے تعلیمی کارواں کےبمہمان شرکاء نے رہنمائی کی۔
قبل ازیں تلاوت قرآن پاک و ترانہ اقراء کے بعد اقراء کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے مہمانان کے لیئے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوۓ کارواں کی تعلیمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہاکہ موجودہ حالات میں یہ ١٤ واں تعلیمی کارواں کی جلگاؤں آمد ہوئی ہے۔جس کا مقصد ہمارا تعلیمی مستقبل ، سماجی بیچینی تعلیمی معیار و تربیت ہماری ذمہ داریاں اس طرح چار مقاصد کو لیکر یہ کارواں رواں۔دواں ہے۔قبل ازیں اقراء کے اراکین نے مہمانان کا گلہاۓ عقیدت دے کر پرجوش استقبال کیا۔اس موقع پر اقراء کے سیکریٹری اعجاز ملک ، مجید سیٹھ زکریہ ، ڈاکٹر طاہر شیخ ، ڈاکٹر امان اللہ شاہ ، عبدالنبی باغبان ، امین بادلی والا ، عبدالعزیز سالار ،عبدالرشید شیخ ، ظفرشیخ ، مفتی محمد ہارون ندوی سمیت معززین شہریان و ادارے کے ذمہ داران موجود تھے۔بعد ازاں محمد صفی انوری کہاکہ حرکت میں برکت ہے۔ہماری تعلیمی کاوش آب و تاب سے جاری ہے۔اس تحریک کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔کورونا سے دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔مشہور قانون داں عدالت اعظمی اسلم احمد ملک میں چل رہی نفرت کی ہوا کے تعلق سے کہاکہ کے آگ پانی سے ہی بجھتی ہے۔ہمیں صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ایک اچھا شہری ہونا ایک اچھا مسلمان ہونے جیسا ہے۔انصاف کرنا یہ تو ضروری ہے۔لیکن انصاف ہوتا ہوا دکھائی بھی دینا چاہیئے۔انسانیت سب سے اہم ہے۔ہمارے نیک کام کرتے ہوۓ نظر بھی آنے چاہیۓ۔