مالیگاؤں:بروز پیر 14 فروری 2022 ساڑھے پانچ بجے کے قریب آواڈی نالہ رفیق ہندوستان والا کے کارخانے کے پیچھے پوار واڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک بزرگ کی نالے میں گرنے کی وجہ سے موت ہو گئی۔
اس ضمن میں شفیق اینٹی کرپشن سے ملی تفصیل کے مطابق خلیق احمد حفیظ اللہ عمر 67 سال رفیق ہندوستان والا کے پیچھے ان کا کارخانہ تھا۔یہ گولڈن نگر کے رہائشی بتائے گئے۔ یہ بزرگ شاید رفع حاجت کے لیئے گئے ہوئے تھے۔اور یہ نالے میں پلٹ گئے۔جمعرات کے روز سے وہ نالے میں گرے ہوئے تھے۔گھر والے یہ سمجھے کہ وہ دو تین روز گھر کے باہر رہتے ہیں۔۔کہیں گے ہوں گے۔ان کا ذہنی توازن برابر نہیں تھا۔پیر کے روز اُن کی لاش نظر آنے پر وہاں کے لوگوں نے سوشل ورکر عمیر بھائی کو بتایا اُنہوں نے شفیق بھائی سے رابطہ قائم کیا۔پوار واڑ ی پولیس اسٹیشن کے مور ے دادا،اے۔پی
آئے۔کاڑے صاحب بھی فوراً اس جگہ پر پہنچ گئے۔سوشل ورکرس اور محلے کے لوگوں کی مدد سے لاش باہر نکالی گئی۔شکیل تیراک بھی وہاں پہنچ گئے تھے۔سیول ہاسپیٹل کی ٹیم بھی پنچ نامہ کے لیے اسکواڈ پر ہی پہنچ گئے۔نہال بھائی پکارے والے کی ٹیم نے غسل دے کر میت اہل خانہ کے حوالے کی۔معاونت کرنے والوں میں علی حسن بھائی،لڈو بلڈر،حمزہ رضا،آصف نا گا،عمران قیوم۔اور دیگر لوگ شامل تھے۔
اس موقع پر وہاں کے لوگوں نے سوشل ورکروں سے کہا کہ کئی مرتبہ کارپوریشن میں شکایت کی گئی۔ہے کہ یہاں صفائی کی جائے۔جھاڑیوں کی کٹائی کی جائے۔۔یہاں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔