جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) ضلع جلگاؤں کا تاریخی قصبہ کاسودہ جہاں کے باہنر و ماہرین اشخاص نے اپنے علم و ہنر کے سبب قصبہ کے نامکو بین الاقوامی مقام تک پہنچایا یہی کے ہندی مراٹھی زبانوں کے الیکٹرانکس و پرنٹ میڈیا کے سینئر صحافی، سماجی خدمتگار نورالدین ملاجی کو انکی سماجی، صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ہوپ فاؤنڈیشن ممبئی نے "گاندھی منڈیلا" انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا ہے نورالدین ملاجی گزشتہ دو دہائیوں سے پرنٹ و الیکٹرانکس میڈیا سے جڑے ہیں اور ریاستی قومی زبان کے ذریعے علاقہ کی نمایندگی کر رہے ہیں ان کا اعزاز ملنے پر حلقہ احباب نے ستائش کی ہے۔