نئی دہلی 14 فروری (اردولیکس) اترپردیش میں دوسرے مرحلہ کے ساتھ ساتھ گوا اور اتراکھنڈ میں واحد مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اترپردیش اور گوا میں پولنگ کا صبح 7 بجے سے آغاز ہوا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا جبکہ اتراکھنڈ میں پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک ہوگی۔ اترپردیش میں دوسرے مرحلے کے تحت 55 اسمبلی نشستوں کے لیے 69 خواتین سمیت 586 امیدوار میدان میں ہیں۔
پولنگ کے لیے 23 ہزار 404 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ گوا میں 40 نشستوں کے لیے 26 خواتین سمیت 301 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ریاست بھر میں ایک ہزار 722 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اتراکھنڈ میں 70 نشستوں کے لیے 63 خواتین سمیت کُل 632 امیدوار چناﺅ لڑ رہے ہیں۔ پوری ریاست میں 11 ہزار 647
پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں
ملک بھر میں کووڈ انیس عالمی وبا کی صورتحال اور اومیکرون کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظرالیکشن کمیشن کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔