دہلی: (اُردو لیکس)نیوزی لینڈ میں متنازعہ فلم ” دی کشمیر فائلز” کی نمائش پر روک لگا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ سنسر بورڈ نے قبل ازیں ملک میں اس فلم کی نمائش کے لیے سرٹیفکیٹ جاری کردیا تھا اور یہ فلم 24 مارچ کو ریلیز ہونے والی تھی۔ اس دوران مذہبی گروپس کی جانب سے سنسر بورڈ سے رابطہ قائم کرتے ہوئے فلم کے موضوع، تنازعہ اور حالات و واقعات سے واقف کروایا گیا جس کے بعد نیوزی لینڈ میں فلم کی نمائش کو فی الوقت روک دیا گیا ہے۔

