ایک صاحب ملٹی نیشنل کمپنی کے سی او ہیں۔ تنخواہ کتنی ہے؟ آپ سوچ لیجیے، اور آپ نے جتنی سوچی ہے، اس سے بھی زیادہ ہے۔
ان کی یہ عادت ہے کہ اگر گھر پر کمپنی کے کام سے فون پر بات کررہے ہوں، اور والدہ نے آواز دی، تو فورا فون پر ایکسیوز می، کہہ کر، ہاں ممی، کیا بات ہے؟ کہتے ہیں۔ کبھی بھی ممی کو نہیں کہتے کہ ذرا رکو، میں فون پر اہم بات کررہا ہوں، بعد میں بات کروں گا۔
سب سے پہلے ماں کا کام بعد میں سب کچھ۔
بے مثال کامیابیاں والدین کی عزت و احترام کے طفیل ملتی ہیں۔


