زیرِ نظر کتاب عربی سے اردو میں ترجمہ ہونے والی ایک عمدہ تصنیف ہے ،جس میں بچوں کی تربیت سے متعلق قیمتی نصیحتیں جمع کی گئی ہیں - یہ کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے - پہلے باب میں بچوں سے متعلق عمومی نصیحتیں ہیں - اس میں یہ بھی بیان ہے کہ بچوں کو اگر سزا دینے کی نوبت آجائے تو کب اور کتنی دی جائے - دوسرے باب میں وہ نصیحتیں ہیں جو بچے کی عمر کے پہلے سال اور تیسرے باب میں بچے کی عمر کے دوسرے سال سے متعلق ہیں - چوتھے باب میں وہ نصیحتیں ہیں جو بچے کی عمر کے تیسرے سال سے چھٹے سال کے درمیان اور پانچویں باب میں ان نصیحتوں کا بیان ہے جو بچے کے ساتویں سال سے بارہویں سال تک تعلق رکھتی ہیں -اندازِ بیان بہت آسان ، عام فہم اور دل نشیں ہیں - اختصار ملحوظ رکھا گیا ہے - ہر عنوان کے تحت مضمون کو ایک صفحہ میں مکمل کیا گیا ہے۔
یہ کتاب اس قابل ہے کہ ہر گھر میں والدین اس کا مطالعہ کریں اور اس میں بیان کردہ نصیحتوں پر عمل کریں *
